Amit Shah Arunachal Pradesh Visit: چین سرحد کے 40 گاؤں میں لوگوں کی گھر واپسی، نقل مکانی کا سلسلہ ختم، امت شاہ نے 5610 کروڑ روپے کے منصوبوں کا کیا آغاز
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ ہندوستانی فوج اور انڈو تبت بارڈر پولیس کے جوان سرحدی دیہات کے کسانوں کی پیداوار بڑھانے اور مقامی مصنوعات کی مارکیٹنگ میں مدد کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فوجی جوان جب مقامی فصلوں اور غذائی اشیا کا استعمال کرتے ہیں تو اس سے دیہی باشندوں کے ساتھ ان کا جذباتی تعلق بھی مضبوط ہوتا ہے۔ اس طرح سرحدی علاقوں میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے ساتھ مقامی لوگوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان اعتماد اور قربت میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔
Azam Khan’s Statement: ہمیں ایسا کھانا دیا جاتا تھا جسے شاید کوئی آوارہ کتا بھی نہ کھائے، جیلوں کے اندر کیا ہو رہا ہے اس کی جانچ ہونی چاہیے: اعظم خان
جیل سے رہائی کے بعد سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر نے پریس کانفرنس میں بی جے پی حکومت اور سرکاری ایجنسیوں کو نشانہ بنایا۔ الزام لگایا کہ ان کے خلاف ایسے مقدمات میں بھی کارروائی کی گئی جن میں سزا انتہائی کم تھی، لیکن انہیں برسوں جیل میں گزارنے پڑے۔
Crisis in Spain: اسپین میں رہائشی بحران کے خلاف ملک گیر ہڑتال، لاکھوں افراد سڑکوں پر اترے، 14 سال بعد پہلی عام ہڑتال
اسپین میں رہائشی بحران کی سنگینی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ مرکزی بینک کے مطابق ملک میں تقریباً 7.5 لاکھ مکانات کی کمی ہے، جو 2028 تک بڑھ کر 10 لاکھ سے زیادہ ہو سکتی ہے۔گزشتہ ایک دہائی کے دوران ملک میں اوسط کرایوں میں تقریباً 80 فیصد جبکہ مکانات کی قیمتوں میں 63 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔ نوجوانوں کے لیے صورت حال خاص طور پر تشویش ناک ہے۔
Paraguay’s Senate removed President Santiago Peña: پیراگوئے میں تختہ پلٹ، صدر برطرف، پیڈرو الیانا نے عبوری صدر کے طور پر لیا حلف
تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ یوانو بینک کے زوال کو لے کر اب پینا کے خلاف مقدمہ چلایا جا سکتا ہے۔ دوسری جانب ان کے وکیل ریکارڈو پریڈا نے الزامات کو لاپروائی سے عائد کیے گئے الزامات قرار دیا ہے۔ ان کے مطابق یہ الزامات غیر ذمہ دارانہ اور موقع پرستانہ ہیں۔جمعرات کو قوم سے خطاب کے دوران پینا نے افسوس کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ لوگوں نے ان پر جو اعتماد کیا تھا،
West Bengal Textbook Updates: اب بنگال کے بچے ’پانی‘ نہیں ’جل‘ پڑھیں گے، نصاب میں بڑی تبدیلیوں کی تجویز
تاریخ کی کتابوں میں اتر پردیش کے سنولی اور ہریانہ کے راکھی گڑھی میں ہونے والی تازہ ترین آثار قدیمہ کی دریافتوں کو شامل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ ان دریافتوں کی روشنی میں آریاؤں کی آمد اور ان کی تہذیب سے متعلق پرانے نظریات کو نئے شواہد کے ساتھ پڑھایا جائے گا۔اس کے علاوہ ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی زندگی کو بھی نصاب کا حصہ بنانے کی تجویز ہے۔
US and Cuban officials get into heated exchange at UN: اقوام متحدہ میں کیوبا کے وزیر خارجہ اور ٹرمپ کے حامی امریکی سفیر میں تلخ کلامی، ایک دوسرے پر لگائے الزامات، ویڈیو وائرل
والٹز کی تقریر کے دوران کیوبا کے وزیر خارجہ برونو روڈریگیز پریلا آگے بڑھے اور امریکی سفیر پر جھوٹ بولنے کا الزام لگایا۔ اس پر والٹز نے سخت لہجے میں کہا، ’’پیچھے ہٹ جائیے۔‘‘پریلا نے تقریر میں مداخلت کرتے ہوئے ضابطے کی خلاف ورزی کا اعتراض اٹھایا۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ضابطہ 71 کا حوالہ دیا،
Bound to be some tamasha: ’’کتاب کے آنے پر کچھ تماشا ضرور ہوگا‘‘ سونیا گاندھی اپنی آنے والی کتاب ’Belonging: A Journey of Love‘ میں اپنی کہانی بیان کرنے کے لیے تیار
کانگریس چیئرپرسن سونیا گاندھی نے اپنی آنے والی کتاب ’Belonging: A Journey of Love‘ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی کی کہانی خود لکھنے کا فیصلہ اس لیے کیا، کیونکہ ان کے بارے میں کئی باتیں غلط، من گھڑت یا بڑھا چڑھا کر پیش کی گئی ہیں۔
Vijeta Dahiya: اقتدار تبدیلی کی بات کرنا غیر آئینی نہیں، جمہوریت میں عوام کو حکومت بدلنے کا حق ہے: وجیتا دہیا
پرشانت بھوشن کے اقتدار کی تبدیلی سے متعلق بیان پر وجیتا دہیا نے کہا، ’’انہوں نے کہا کہ اقتدار کی تبدیلی کی بات کرنا آئینی ہے، اور یقیناً ایسا ہی ہے۔ وزیر اعظم کی 2013 کی ایک پرانی تقریر بھی وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ملک کے عوام حکومت کو اکھاڑ پھینکنا چاہتے ہیں۔ حکومت بھول گئی ہے کہ جمہوریت عوام کی، عوام کے ذریعے حکمرانی کا نظام ہے۔‘‘
US Secretary of State Marco Rubio to Visit India: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اگلے ہفتے آئیں گے ہندوستان، ممبئی اور جام نگر کے دورے میں توانائی تعاون پر ہوگی بات چیت
مارکو روبیو کا دورۂ ہندوستان 18 اکتوبر کی مقررہ مدت کے چند روز بعد ہو رہا ہے۔ یہ مدت گراہم ایکٹ کے تحت روسی توانائی خریدنے والے ممالک پر محصولات عائد کرنے سے متعلق بتائی گئی ہے۔ہندوستان 2022 سے روسی خام تیل کے بڑے خریداروں میں شامل رہا ہے۔ روس سے ہندوستان کی تیل کی خریداری کا معاملہ واشنگٹن کے ساتھ دونوں ممالک کے تعلقات میں مسلسل کشیدگی کا ایک اہم موضوع رہا ہے۔
CJI Rejects Rahul Gandhi Request: سی جے آئی سوریہ کانت نے راہل گاندھی کی درخواست ٹھکرائی، سی ای سی معاملے پر ’انڈیا‘ بلاک کے لیڈروں سے ملاقات سے انکار
چیف جسٹس آف انڈیا (سی جے آئی) سوریہ کانت نے کانگریس لیڈروں راہل گاندھی، ملیکارجن کھڑگے اور دیگر لیڈروں کو پیر، 12 اکتوبر کو ملاقات کا وقت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر راہل گاندھی اور کھڑگے اس معاملے پر اپنا موقف پیش کرنا چاہتے ہیں تو وہ عدالت میں عرضی دائر کر سکتے ہیں۔





