ایک طویل اور دلچسپ سفر کے بعد بگ باس 18 کو بالآخر 18 واں وینر مل گیا ہے۔ کرن ویر مہرا نے اتوار کی رات دیر گئے کلرز ٹی وی پر بگ باس 18 کے گرینڈ فینالے میں بگ باس 18 کےوینر کا خطاب حاصل کرلیاہے ۔ 50 لاکھ روپے کی انعامی رقم کے ساتھ انہوں نے نہ صرف ٹرافی بلکہ لاکھوں دلوں کو بھی جیت لیا ہے۔ اس کے ساتھ، ویوین دیسینا جو ایک مضبوط دعویدار کے طور پر دیکھے جا رہے تھے، شو کے پہلے رنر اپ بن گئے اور رجت دلال دوسرے رنر اپ بنے۔
کرن ویر مہرا نے وینرٹرافی حاصل کی
اتوار کا دن بگ باس کے ناظرین کے لیے ایک سنسنی خیز دن تھا۔ یہ مقابلہ کرنے والوں کے لیے بہت جذباتی تھا ،جو 100 دنوں سے بگ باس کے گھر میں قید تھے۔ کیونکہ 19 جنوری کو بگ باس نے اپنے 18ویں سیزن کے وینرکے نام کا اعلان کیا تھا۔ جس کی ٹرافی ٹی وی اداکار کرن ویر مہرا کے حصے میں آئی۔ ظاہر ہے اس بار سلمان کے شو کی تھیم کچھ مختلف تھی۔ یہ ایک مستقبل یا ‘ٹائم لیس’ تھیم پر بنایا گیا تھا۔ جس کے تحت بگ باس گھر کو سات حصوں میں تقسیم کیا گیا۔
ویوین دیسینا اور رجت رنر اپ رہے
کرن ویر مہرا نے بگ باس کے گھر میں اپنی مضبوط موجودگی سے سب کی توجہ حاصل کی۔ ان کے کھیلنے کے انداز نے انہیں سامعین میں پسندیدہ بنا دیا۔ فائنل میں ویوین دیسینا کے ساتھ سخت مقابلے کے بعد کرن ویر مہرا وینر بنے اور بگ باس 18 کے وینربن گئے۔ جب کہ فٹنس کوچ رجت دلال سیکنڈ رنر اپ رہے۔
بگ باس 18 کا سفر
بگ باس 18 کا یہ سیزن بہت ہی دلچسپ تھا۔بگ باس کے گھر کے اندر کئی اتار چڑھاؤ دیکھے گئے۔کنٹیسٹنٹ کے درمیان کئی دوستیاں قائم ہوئیں اور کئی تنازعات بھی ہوئے۔ لیکن آخر میں کرن ویر مہرا ہی تھے ،جنہوں نے سامعین کا دل جیت لیا۔
6 کنٹیسٹنٹ فائنل میں پہنچے
شو کے فائنل کے بارے میں بات کریں تو 6 کنٹیسٹنٹ فائنل میں پہنچے۔ اس میں چم درانگ، کرن ویر مہرا، رجت دلال، ایشا سنگھ، ویوین دیسینا اور اویناش مشرا نے شرکت کی۔ لیکن جم اور ایشا پہلے ہی شو سے باہر ہو گئے تھے۔ اس کے بعد اویناش مشرا کو شو سے باہر ہوگئے ، اور رجت دلال سیکنڈ رنر اپ بنے۔ وہ شو کے بہت ہی قریب آکر ٹرافی سے حروم رہے۔ یہ اداسی ان کے چہرے پر واضح طور دکھائی دے رہی تھی۔
بھارت ایکسپریس