Bharat Express DD Free Dish

Entertainment News

اداکاری کے علاوہ ڈیانا پینٹی سماجی کاموں میں بھی دلچسپی رکھتی ہیں۔ کووڈ-19 وبا کے مشکل دور میں انہوں نے ’دی خاکی پروجیکٹ‘ کے ذریعے ممبئی پولیس کو ہینڈ سینیٹائزر اور حفاظتی چشمے فراہم کیے تھے۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے ’کیٹو انڈیا‘ کے اشتراک سے ’ایوری لائف میٹرز‘ مہم بھی چلائی، جس کے ذریعے ضرورت مند افراد کی مالی مدد کی گئی۔ یوں ڈیانا پینٹی نے ماڈلنگ، اداکاری اور سماجی خدمات، تینوں شعبوں میں اپنی الگ پہچان بنائی ہے۔

فلم ’نوٹس‘ کی کہانی ایک متوسط طبقے کے خاندان اور اس کی تقریباً 150 سال پرانی آبائی دکان کے گرد گھومتی ہے۔ فلم کا بنیادی پیغام سماجی انصاف اور عام شہری کے حقوق کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ اس کا مرکزی جملہ ہے ’’سچائی کا واحد سچ یہی ہے کہ وہ سچ ہے۔‘‘

دیویہ پریم سیوا مشن کے زیر اہتمام سات روزہ ثقافتی پروگرام اختتام پذیر۔ تاریخی ڈرامے میں 250 فنکاروں نے اپنی پرفارمنس سے تاریخ کے اہم واقعات کو اسٹیج پر زندہ کردیا۔ بھارت ایکسپریس اس سات روزہ ثقافتی و تاریخی پروگرام کا آفیشل میڈیا پارٹنر رہا۔

منتظمین کے مطابق، اچھی فلم بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ انسانی احساسات اور اصل تخلیقی سوچ بھی ضروری ہیں۔ انہیں امید ہے کہ یہ فیسٹیول پریاگ راج میں سنیما اور دیگر تخلیقی سرگرمیوں کو نئی رفتار دے گا۔منتظمین نے میڈیا سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اس پہل کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے میں تعاون کرے، تاکہ نوجوانوں اور مقامی فنکاروں کو اس پلیٹ فارم سے فائدہ اٹھانے کا موقع مل سکے۔

مرکزی حکومت کے نوٹس پر عمل درآمد اگلی سماعت تک معطل، اداکار کو 28 اکتوبر تک بھارت چھوڑنے کی ہدایت دی گئی تھی۔ ہائی کورٹ کی بنچ نے ہدایت دی ہے کہ معاملے کی اگلی سماعت تک عمران خان کے خلاف کوئی سخت کارروائی نہ کی جائے۔

فلمی صنعت سے وابستہ ذرائع کے مطابق، انیش فلم میں ایک ایسے نوجوان کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے جسے سننے اور بولنے میں دشواری ہوتی ہے۔ تاہم، فلم سازوں نے ابھی تک اس کردار سے متعلق مکمل تفصیلات سامنے نہیں رکھی ہیں۔

زائرہ وسیم کی زندگی کا سب سے اہم موڑ 2016 میں آیا، جب انہیں عامر خان کی فلم ’دنگل‘ میں کام کرنے کا موقع ملا۔ پہلوان مہاویر سنگھ پھوگاٹ اور ان کی بیٹیوں کی زندگی سے متاثر اس فلم میں زائرہ نے کم عمر گیتا پھوگاٹ کا کردار ادا کیا۔زائرہ نے اپنے کردار کو جس محنت اور فطری انداز سے پردۂ سیمیں پر پیش کیا، اس نے ناظرین کو متاثر کیا۔ فلم باکس آفس پر بھی زبردست کامیاب رہی۔

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور تکنیکی جانچ کی مدد سے ملزمین کے راستے کا پتہ لگایا۔ جانچ کے مطابق، ملزمین اندھیری علاقے میں موٹر سائیکل چھوڑنے کے بعد ٹرین سے آگے روانہ ہوئے تھے۔ممبئی پولیس سے ملی اطلاع کی بنیاد پر راجستھان کی کوٹا پولیس نے تینوں ملزمین کو ریلوے اسٹیشن پر ٹرین سے حراست میں لیا۔

اس سے قبل وائلڈ کارڈ انٹری کرنے والے نکول دُل کو بھی بگ باس کے گھر سے باہر ہونا پڑا تھا۔ دراصل گھر میں نکول اور گُلّو کے درمیان ہاتھا پائی ہو گئی تھی۔ شو کے قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پروگرام بنانے والوں نے نکول دُل کو گھر سے بے دخل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

سماعت کے دوران راجپال یادو کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اداکار کو ایک پروگرام میں شرکت کے لیے کینیڈا جانا ہے۔ وہاں ہونے والے پروگرام سے انہیں کچھ رقم ملنے کی امید ہے، جس سے انہیں مالی مدد حاصل ہو سکتی ہے۔ اس پر سپریم کورٹ نے نچلی عدالت کو راجپال یادو کا پاسپورٹ جاری کرنے کا حکم دیا۔سماعت کے دوران چیف جسٹس سوریہ کانت نے سوال کیا کہ آخر دونوں فریق آپس میں بیٹھ کر اس معاملے کو کیوں نہیں سلجھا لیتے؟