Bharat Express DD Free Dish

Entertainment News: اداکار دھنوش کی فلم ’اڈلی کڑھائی‘ کے سیٹ پر لگی آگ، 20 دن سے زیادہ ہو چکی تھی شوٹنگ

پروڈیوسر آکاش بھاسکرن کی ڈان پکچرز اس فلم کو ونڈربار فلمز کے ساتھ مل کر پروڈیوس کر رہی ہے۔ میکرز نے پہلے اعلان کیا تھا کہ فلم رواں سال 10 اپریل کو دنیا بھر میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ لیکن بعد میں اسے ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اداکار دھنوش

چنئی: ہدایت کار اور اداکار دھنوش کی ایکشن تفریحی فلم ’اڈلی کڑھائی‘ کے سیٹ پر آگ لگ گئی۔ معلومات کے مطابق تیز ہواؤں کی وجہ سے لگی آگ ایک گھنٹے سے زیادہ وقت تک بھڑکتی رہی۔ دھنوش ’اڈلی کڑھائی‘ میں دوہرا کردار ادا کر رہے ہیں، وہ نہ صرف اداکاری کر رہے ہیں بلکہ فلم کی ہدایت کاری بھی کر رہے ہیں۔ فلم کی شوٹنگ تھینی ضلع کے انڈی پٹی میں کی گئی۔ اس کے لیے فلم کے عملے نے ایک نیا سیٹ بنایا تھا۔ اس سیٹ پر 20 دن سے زیادہ شوٹنگ چلی۔

معلومات کے مطابق سیٹ پر اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ بتایا جا رہا ہے کہ تیز ہواؤں کی وجہ سے آگ ایک گھنٹے تک بھڑکتی رہی۔ کافی محنت کے بعد فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہو گئے۔ اچھی بات یہ ہے کہ کسی کے جلنے یا زخمی ہونے کی کوئی خبر نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق آگ لگنے کے وقت شوٹنگ سیٹ پر کوئی موجود نہیں تھا۔ یہ کالی وڈ کے اسٹار ہیرو دھنوش کی ہدایت کاری میں بننے والی چوتھی فلم ہے۔ دھنش اور آکاش بھاسکرن اس فلم کو ڈان پکچرز کے بینر تلے پروڈیوس کررہے ہیں۔ ان کے مقابل نتھیا مینن کام کر رہی ہیں۔

فلم میں ان مرکزی کرداروں کے علاوہ ارون وجے، ستیہ راج، پارتھیبن، شالنی پانڈے، پرکاش راج، سموتھیراکانی اور راج کرن بھی ہیں۔ جی وی پرکاش کمار کی کمپوز کردہ اس فلم کی شوٹنگ کافی دنوں سے چل رہی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ارون وجے ’اڈلی کڑھائی‘ میں ولن کا کردار ادا کر رہے ہیں اور دھنش اور ارون وجے کا آمنا سامنا سنسنی خیز ہوگا۔ میکرز نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ شالنی پانڈے فلم میں اہم کردار ادا کریں گی۔

’اڈلی کڑھائی‘ کے بنانے والوں نے 4 اپریل کو سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا تھا۔ فلم رواں سال یکم اکتوبر کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

پروڈیوسر آکاش بھاسکرن کی ڈان پکچرز اس فلم کو ونڈربار فلمز کے ساتھ مل کر پروڈیوس کر رہی ہے۔ میکرز نے پہلے اعلان کیا تھا کہ فلم رواں سال 10 اپریل کو دنیا بھر میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ لیکن بعد میں اسے ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read