Bharat Express DD Free Dish

Preparing to respond to Pakistan: پاکستان سے سندھ آبی معاہدہ ختم کرسکتا ہے ہندوستان،ہائی کمیشن پر تالا لگانے کا ہوسکتا ہے اعلان

حملے کے بعد کشمیر کی وادی میں سیکورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا۔ اہم تنصیبات، سیاحتی مقامات اور شہروں کے داخلی و خارجی راستوں پر سیکورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔ گاڑیوں کی تلاشی اور چیکنگ کا عمل بھی تیز کر دیا گیا۔

پہلگام حملے کے بعد ہندوستان پاکستان کے خلاف بڑے ایکشن کی تیاری  کررہا ہے ۔آج شام سی سی ایس کی اہم میٹنگ ہونے جارہی ہے جس میں ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق کچھ سخت فیصلے لئے جاسکتے ہیں ۔ان میں سب سے بڑا فیصلہ پاکستان سے سفارتی تعلقات کو پوری طرح سے ختم کرنا اور عالمی سطح پر پاکستان کو بے نقاب کرنے کا منصوبہ شامل ہوسکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق آج شام میں حکومت یہ فیصلہ کرسکتی ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ سفارتی تعلقات مجموعی طور پر ختم کررہا ہے اور اسلام آباد میں واقع ہندوستانی ہائی کمیشن کو بند کررہا ہے ،علاوہ ازیں دہلی میں واقع پاکستانی ہائی کمیشن میں تالے لگائے جارہے ہیں اور اسٹاف کو واپس پاکستان بھیجا جارہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دہشت گردی کے بعد ہندوستان کی حکومت اب سندھ آبی معاہدے کو توڑنے کا بھی اعلان کرسکتی ہے اور اس کا سیدھا اثر پاکستان پر پڑے گا اور وہ پانی کیلئے تڑپنے لگے گا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت یہ منصوبہ بندی کررہی ہے کہ وہ ایک ڈوزیئر تیار کرکے عالم سطح پر ٹاپ لیڈروں کے سامنے پاکستان کو بے نقاب  کرے  گی۔ چونکہ اس دہشت گردانہ حملے کے مضبوط شواہد وثبوت سیکورٹی فورسز  کو ہاتھ لگے ہیں جس میں واضح طور پر یہ سمجھا جارہا ہے کہ پاکستان اس حملے کے پیچھے ہے اور ہندوستان کی حکومت کا موقف واضح ہے کہ اس حملے کے پیچھے پاکستان کی آرمی ہے۔مظفرآباد اورکراچی سے بھی اس کے تار جڑ رہے ہیں۔

حملے کے بعد کشمیر کی وادی میں سیکورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا۔ اہم تنصیبات، سیاحتی مقامات اور شہروں کے داخلی و خارجی راستوں پر سیکورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔ گاڑیوں کی تلاشی اور چیکنگ کا عمل بھی تیز کر دیا گیا۔ ایک گمنام عسکری گروپ “کشمیر ریزسٹنس” نے سوشل میڈیا پر حملے کی ذمہ داری قبول کی اور اسے بھارت کی طرف سے “آبادیاتی تبدیلی” کے خلاف جوابی کارروائی قرار دیا۔ حکام اس گروپ کے دعوؤں کی تحقیقات کر رہے ہیں اور دہشت گردوں کے ٹھکانوں کا پتہ لگانے کے لیے آپریشن جاری ہے۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read