Bharat Express DD Free Dish

انٹیگرل یونیورسٹی، لکھنؤ میں ہوگا 16ویں آل انڈیا ایجوکیشنل کانفرنس کا انعقاد، یہاں جانئے پوری تفصیل

دودنوں پر محیط اس کانفرنس کے 6 موضوعاتی اجلاسوں میں تعلیمی پالیسی اور سول سوسائٹی کا کردار، تکنیکی وپیشہ ورانہ تعلیم، تعلیم میں ڈیجیٹل لرننگ اور مصنوعی ذہانت (اے آئی)، مدارسِ اسلامیہ کو درپیش چیلنجز اور خواتین کی تعلیم وقیادت جیسے اہم موضوعات پرتبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ ان اجلاسوں میں شرکت کرنے والی ممتاز شخصیات میں پروفیسر محمد میاں، پروفیسر ماہ رخ مرزا، پروفیسر افشارعالم، پروفیسر محسن خان، مولانا خالد رشید فرنگی محلی، ڈاکٹر عبدالقدیر، عابدہ انعامدار اور انیس انصاری، آئی اے ایس (ریٹائرڈ) شامل ہیں۔

لکھنؤ، 27 نومبر2026 — آل انڈیا ایجوکیشنل موومنٹ (AIEM) کے زیراہتمام اورانٹیگرل یونیورسٹی کے فیکلٹی آف ایجوکیشن، ہیومینیٹیزاینڈ سوشل سائنسزکے اشتراک سے 28 اور29 نومبر2026 کولکھنؤمیں 16ویں آل انڈیا ایجوکیشنل کانفرنس منعقد کی جا رہی ہے۔ “شمولیت، معیاراورتعمیرِوطن کے لیے تعلیم” (Education for Inclusion, Excellence and Nation Building) کے عنوان پرمبنی اس دوروزہ قومی کانفرنس میں ملک کے ممتازماہرینِ تعلیم، پالیسی ساز، وائس چانسلرز، ماہرینِ قانون اورسماجی رہنما ہندوستانی تعلیم کے مستقبل پرغوروخوض کرنے کے لیے جمع ہوں گے۔

دسمبر1995 میں آل انڈیا ایجوکیشنل کارواں کے اختتام پر قائم ہونے والی اور3 نومبر1999 کوسوسائٹیزرجسٹریشن ایکٹ 1860 کے تحت باضابطہ رجسٹرڈ ہونے والی آل انڈیا ایجوکیشنل موومنٹ (AIEM) کی بنیاد علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے سابق وائس چانسلرمرحوم سید حامد کی بانی صدارت اورامان اللہ خان کی جنرل سکریٹری شپ میں رکھی گئی تھی۔ مسلمانوں اورسماج کے دیگرپسماندہ طبقات میں تعلیمی بیداری اوران کی فلاح وبہبود کے مقصد سے قائم کی گئی یہ تحریک ملک بھرکے ممتازتعلیمی اداروں کے ساتھ مل کرایک قومی پلیٹ فارم کے طورپرکام کررہی ہے۔ گزشتہ دہائیوں میں اس تحریک نے جدید اوردینی تعلیم کے درمیان خلیج کوپاٹنے، قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی-2020) کی روشنی میں پیشہ ورانہ اورتکنیکی تعلیم کوفروغ دینے، اساتذہ کی تربیتی ورکشاپس کے انعقاد، قانونی بیداری کے سیمینارمنعقد کرنے اورسرسید احمد خان کے تعلیمی مشن کوزندہ کرنے کے لیے پسماندہ اضلاع میں تعلیمی کارواں چلانے جیسے نمایاں کارنامے انجام دیئے ہیں۔

اس تاریخی 16ویں کانفرنس کی میزبانی انٹیگرل یونیورسٹی کررہی ہے، جواترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤکے وسط کے قریب دشولی میں واقع ایک ممتازنجی تعلیمی ادارہ ہے۔ یو جی سی ایکٹ 1956 کے سیکشن 2 (ایف) کے تحت تسلیم شدہ اور’نیک’ (NAAC) سے منظورشدہ انٹیگرل یونیورسٹی کو ہندوستان کی پہلی اقلیتی یونیورسٹی ہونے کا تاریخی اعزازحاصل ہے، جس نے یکم اپریل 2004 کو اپنے کام کا آغازکیا تھا۔ اس کی بنیاد انسٹی ٹیوٹ آف انٹیگرل ٹیکنالوجی کے طورپرپڑی، جس کا سنگِ بنیاد 3 نومبر1993 کودارالعلوم ندوۃ العلماء کے ناظم مولانا ابوالحسن علی حسنی ندوی نے رکھا تھا، جبکہ اس کی مرکزی عمارت کا افتتاح 14 جنوری 1996 کواس وقت کے گورنر موتی لال وورا نے کیا تھا۔

کانفرنس کا باقاعدہ آغاز ہفتہ، 28 نومبر2026 کوصبح 9:30 بجے سے 11:30 بجے تک منعقد ہونے والے شاندارافتتاحی اجلاس سے ہوگا، جس میں اے آئی ای ایم کے سووینئر(یادگاری مجلے) کی رسمِ اجرا بھی عمل میں آئے گی۔ اس اجلاس کی صدارت انٹیگرل یونیورسٹی کے بانی وچانسلرپروفیسرسید وسیم اخترکریں گے اورشریک صدارت کے فرائض سابق رکنِ پارلیمان (راجیہ سبھا) ڈاکٹرفوزیہ خان انجام دیں گی۔ اترپردیش اقلیتی کمیشن کے معززچیئرمین محسن رضا کوبطورمہمانِ خصوصی مدعوکیا گیا ہے۔ انٹیگرل یونیورسٹی کے رجسٹرارپروفیسرمحمد حارث صدیقی خطبۂ استقبالیہ پیش کریں گے، جس کے بعد اے آئی ای ایم کے صدراورمولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی (MANUU) حیدرآباد کے سابق وائس چانسلرڈاکٹرخواجہ ایم شاہد تعارفی کلمات پیش کریں گے اورانٹیگرل یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرفرقان قمرکلیدی خطبہ دیں گے۔ اس اجلاس کے کنوینراے آئی ای ایم کے جنرل سیکرٹری اورحکومتِ ہند کے سابق ڈپٹی سیکرٹری عبدالرشید ہیں۔

دودنوں پرمحیط اس کانفرنس کے 6 موضوعاتی اجلاسوں میں تعلیمی پالیسی اورسول سوسائٹی کا کردار، تکنیکی وپیشہ ورانہ تعلیم، تعلیم میں ڈیجیٹل لرننگ اورمصنوعی ذہانت (اے آئی)، مدارسِ اسلامیہ کودرپیش چیلنجزاورخواتین کی تعلیم وقیادت جیسے اہم موضوعات پرتبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ ان اجلاسوں میں شرکت کرنے والی ممتازشخصیات میں پروفیسرمحمد میاں، پروفیسرماہ رخ مرزا، پروفیسرافشارعالم، پروفیسرمحسن خان، مولانا خالد رشید فرنگی محلی، ڈاکٹرعبدالقدیر، عابدہ انعامداراورانیس انصاری، آئی اے ایس (ریٹائرڈ) شامل ہیں۔

کانفرنس کا اختتام اتوار، 29 نومبر2026 کوشام 4:00 بجے سے 5:45 بجے تک منعقد ہونے والے اختتامی اجلاس کے ساتھ ہوگا۔ انٹیگرل یونیورسٹی کے پروچانسلرڈاکٹرسید ندیم اخترکی صدارت میں ہونے والے اس اجلاس میں پروفیسرخواجہ ایم شاہد تعارفی کلمات کے ساتھ کانفرنس کی قراردادیں پیش کریں گے۔ اس موقع پربطورمعززمہمانانِ خصوصی خطاب کرنے والی شخصیات میں لکھنؤمغربی کے ایم ایل اے اورسیوا اسپتال کے ڈائریکٹرڈاکٹرنیرج بورا، اے آئی ای ایم کے سرپرست انجینئرطارق اعظم (ملائیشیا)، اورپدم شری ڈاکٹرمنصورحسن شامل ہیں۔ پروگرام کے اختتام پرجنرل سکریٹری عبدالرشید اورمحمد الیاس اظہارِتشکرپیش کریں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read