Bharat Express

Sonali Bendre Accompanies Dakota Johnson To Mumbai’s Siddhivinayak Temple: ففٹی شیڈز آف گرے ہیروئن ڈکوٹا جانسن سلوار سوٹ پہن کر پہنچی سدھی ونائک مندر، بوائے فرینڈ کے ساتھ نندی سے مانگی منت

ویڈیو میں تینوں نے زعفرانی رنگ کا دوپٹہ پہن رکھا ہے اور آپس میں باتیں کرتے ہوئے چل رہی ہیں۔ اس دوران ڈکوٹا کو بھی مسکراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے

ففٹی شیڈز آف گرے فیم اداکارہ ڈکوٹا جانسن بھارت آئی ہیں۔ بریک اپ کی افواہوں کے درمیان وہ ممبئی ایئرپورٹ پر بوائے فرینڈ کرس مارٹن کے ساتھ دیکھی گئیں۔ اب اس جوڑے کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے ،جس میں دونوں ممبئی کے سدھی ونائک مندر میں جاتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔

ڈکوٹا جانسن کا شمار ہالی ووڈ کی ان صف اول کی اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے ،جنہوں نے ففٹی شیڈز فرنچائز کی فلموں سے مقبولیت حاصل کی۔ اپنے بولڈ لک کے لیے مشہور ڈکوٹا اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ بھارت آئی ہیں اور یہاں پہنچتے ہی انہوں نے مندر میں پوجا کی۔
سوشل میڈیا پر کئی ویڈیوز سامنے آئی ہیں جن میں مارٹن اور جانسن کو جمعہ کے روز بھگوان شیو کے مشہور مندر کے درشن کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ایک ویڈیو میں  جانسن (35) مندر میں نندی مجسمے کے کان میں سرگوشی کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Manav Manglani (@manav.manglani)

مارٹن (47) نے نیلے رنگ کا کرتہ پہنا تھا، جب کہ جانسن نے پرنٹ شدہ سوٹ پہنا تھا اور اسکارف سے اپنا سر ڈھانپ لیا تھا۔ دونوں کو ایک ایسے وقت میں ایک ساتھ دیکھا گیا ،جب کچھ عرصہ قبل جوڑے کے ٹوٹنے کی افواہیں پھیلی تھیں۔ مارٹن اور جانسن 2017 سے ڈیٹنگ کر رہے ہیں۔

ڈکوٹا کو سونالی بیندرے کے ساتھ سر پر زعفرانی اسکارف پہنے دیکھی جاسکتی ہیں

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Varinder Chawla (@varindertchawla)

ویڈیو میں سونالی بیندرے کو بھی ڈکوٹا جانسن کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ ان کے علاوہ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’سودیس‘ میں کام کرنے والی اداکارہ گایتری جوشی کو بھی ان دونوں کے ساتھ دیکھا ئی دے رہی ہیں۔

ویڈیو میں تینوں نے زعفرانی رنگ کا دوپٹہ پہن رکھا ہے اور آپس میں باتیں کرتے ہوئے چل رہی ہیں۔ اس دوران ڈکوٹا کو بھی مسکراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے

ڈکوٹا نے ایک خواہش کی

ڈکوٹا اور کرس مارٹن کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ کلپ میں، ڈکوٹا کو نندی کے کان میں منٹ مانگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ڈکوٹا کی اس ویڈیو کو کافی پسند کیا جا رہا ہے۔ مداح اداکارہ کی خوب تعریف کر رہے ہیں۔ ایک یوزر نے کہا، “اس طرح کے لمحات ہمیں یاد دلاتے ہیں کہ حقیقی احترام سرحدوں اور ثقافتوں سے بالاتر ہوتا ہے۔ غیر ملکیوں کو ہماری روایات کی تعریف کرتے ہوئے دیکھنا بہت اچھا لگتا ہے۔” اس طرح لوگ اس کی تعریف کر رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس

Also Read