Bharat Express DD Free Dish

Jasprit Bumrah

ٹیم انڈیا کے تیزگیند بازجسپریت بمراہ نے سال 2025 کے پہلے ہی دن تاریخ رقم کردی ہے۔ ٹسٹ کے نمبرون گیند بازبمراہ نے رینکنگ اپڈیٹ میں اپنی سبقت مضبوط کردی ہے اورایک ایسا کارنامہ کردکھایا ہے جو اس سے پہلے ہندوستان کا کوئی بھی گیند بازنہیں کرسکا تھا۔

سال 2024 میں وہ ٹیسٹ کرکٹ میں اب تک سب سے زیادہ وکٹیں لینے کے معاملے میں پہلے نمبر پر ہیں، جس میں انہوں نے 13 میچوں میں 15.32 کی اوسط سے 67 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

بمراہ بارڈر گواسکر ٹرافی میں اب تک سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں۔ بمراہ نے سیریز میں 18 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ اس فہرست میں آسٹریلیا کے مچل اسٹارک 13 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

سراج نے چائے کے بعد مچل اسٹارک اور اسکاٹ بولانڈ کو آؤٹ کر کے آسٹریلیا کی اننگز سمیٹ دی۔ بھارت کی جانب سے بمراہ اور سراج نے چار چار جبکہ روی چندرن اشون اور نتیش کمار ریڈی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پرتھ ٹیسٹ میں ہی پانچ وکٹیں لے کر بمراہ کو اچھی مدد فراہم کرنے والے محمد سراج کو بھی تین مقام کا فائدہ ہوا ہے اور اب وہ گیندبازی کی ٹیسٹ درجہ بندی میں 25ویں نمبر پر ہیں۔ بمراہ کے علاوہ دو اور ہندوستانی گیندباز آر اشون (چوتھا مقام) اور رویندر جڈیجہ (ساتواں مقام) بھی ٹاپ 10 میں شامل ہیں۔

 ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان پرتھ میں بارڈر-گواسکر ٹرافی کے پہلے میچ میں ہندوستان نے کامیابی حاصل کرکے 5 ٹسٹ کی سیریز میں 0-1 کی سبقت حاصل کرلی ہے۔

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش کو آؤٹ کرکے پانچواں وکٹ بھی گرا دیا ہے۔ مارش کو کے ایل راہل نے کیچ کیا۔ مارش نے صرف6 رنز بنائے۔فی الحال  آسٹریلیا کا سکور پانچ وکٹوں پر 38 رنز ہے۔ کریز پر مارنس لیبوشگن اور ایلکس کیری موجود ہیں۔

گوتم گمبھیر نے یہ بھی واضح کیا کہ اگر روہت شرما دستیاب نہیں ہیں،تو جسپریت بمراہ ٹیم انڈیا کے کپتان ہوں گے۔ بمراہ سیریز میں ٹیم انڈیا کے نائب کپتان کے طور پر کھیلیں گے۔

سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ اگر روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹیسٹ نہیں کھیلتے ہیں تو جسپریت بمراہ کو پوری سیریز کے لیے کپتان بنایا جانا چاہیے۔

جسپریت بمراہ موجودہ سیریز میں 2 میچوں میں صرف 3 وکٹیں حاصل کر پائے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ جسپریت بمراہ کی فٹنس ٹیم انڈیا کے لیے بہت اہم ہے