Bharat Express

India vs South Africa: صرف ڈیڑھ دن میں ہی ہندوستان نے جنوبی افریقہ کو اس کے گھر میں ہی روند دیا، میں سراج-بمراہ بنے ہیرو

ہندوستانی ٹیم نے دوسرے ٹسٹ میں میزبان جنوبی افریقہ کو 7 وکٹ سے شکست دے دی۔ پہلا ٹسٹ گنوانے کے بعد ٹیم انڈیا نے دوسرا اور آخری مقابلہ اپنے نام کیا۔

دوسرے ٹسٹ میں ٹیم انڈیا اپنے 4 اسٹار کھلاڑیوں کے بغیر اترے گی۔

IND vs SA 2nd Test: ہندوستانی ٹیم نے محمد سراج اورجسپریت بمراہ کی زبردست گیند بازی کی بدولت دوسرے ٹسٹ میں جنوبی افریقہ کو انہیں کی سرزمین پر 7 وکٹ سے ہرا دیا۔ ہندوستان اور میزبان جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا گیا دوسرا ٹسٹ دو دن سے پہلے ہی ختم ہوگیا۔ 03 جنوری کو شروع ہوا ٹسٹ 04 جنوری کو یعنی دوسرے دن دوسرے سیشن میں ہی ختم ہوگیا۔ روہت شرما کی کپتانی والی ٹیم انڈیا کو مقابلہ جیتنے کے لئے 79 رنوں کا ہدف ملا تھا، جسے انہوں نے 12 اوورمیں 3 وکٹ پرحاصل کرکے جیت اپنے نام کرلی۔ ہندوستان کے لئے پہلی اننگ میں محمد سراج نے 6 وکٹ حاصل کئے تو دوسری اننگ میں جسپریت بمراہ نے 6 وکٹ اپنے نام کئے۔

پورے مقابلے میں گیند بازوں کا دبدبہ رہا۔ پہلے ہندوستانی تیزگیند بازوں نے قہربرپا کیا اورپھردوسری اننگ میں افریقہ گیند بازوں نے ہندوستانی بلے بازوں کوچین نہیں لینے دیا۔ میزبان افریقہ نے ٹاس جیت کربلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا، جو ہندوستانی تیزگیند بازمحمد سراج کے آگے پوری طرح سے غلط ثابت ہوگیا۔ پہلی اننگ میں محمد سراج نے 6 وکٹ حاصل کرکے جنوبی افریقہ کو 55 رنوں پرآل آؤٹ کرنے میں اہم تعاون دیا۔ سراج کے علاوہ جسپریت بمراہ اورمکیش نے 2-2 وکٹ حاصل کئے۔

پھرپہلی اننگ کے لئے بلے بازی کرنے اتری ہندوستانی ٹیم پہلے ہی دن 153 رنوں پرسمٹ  گئی۔ اس دوران جنوبی افریقہ کے لئے کگیسو رباڈا، ناندرے برگر اور لونگی اینڈیگی نے 3-3 وکٹ حاصل کئے۔ پہلی اننگ میں ہندوستانی ٹیم کا اسکور 4 وکٹ پر153 رن تھا، جومحض 11 گیندوں کے بعد 153 رنوں پر10 وکٹ ہوگیا۔ مطلب پوری ٹیم 153 رنوں پرہی سمٹ گئی۔ لنگی اینڈیگی اورکگیسو رباڈا نے 11 گیندوں کے وقفے میں 5 ہندوستانی بلے بازوں کو آؤٹ کیا، جبکہ ایک وکٹ رن آؤٹ کے ذریعہ گرا۔

ہندوستان نے آسانی سے ہدف حاصل کرلیا

دوسری اننگ میں جنوبی افریقہ نے 176 رنوں پرآل آؤت ہوکرہندوستان کو 79 رنوں کا ہدف دیا، جسے روہت بریگیڈ نے 12 اوورمیں حاصل کرکے دوسرا دن ختم ہونے سے پہلے جیت اپنے نام کرلی۔ چوتھی اننگ میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ہندوستان کے یشسوی جیسوال نے 28 رنوں کی سب سے بڑی اننگ کھیلی۔

ہندوستان کے لئے تیز گیند بازوں نے حاصل کئے سبھی 20 وکٹ

مقابلے میں ہندوستانی تیز گیند بازوں نے کمال کرتے ہوئے سبھی 20 وکٹ اپنے نام کئے۔ پہلی اننگ میں ہندوستان کے لئے محمد سراج نے 6 وکٹ حاصل کئے۔ اس کے علاوہ جسپریت بمراہ اورمکیش کمار کو 2-2 وکٹ ملے۔ پھردوسری اننگ میں ہندوستان کے لئے جسپریت بمراہ نے سب سے زیادہ 6 وکٹ اپنے نام کئے۔ اس کے علاوہ مکیش کمارکو دو کامیابی ملی۔ جبکہ محمد سراج اورپرسدھ کرشنا کے کھاتے میں 1-1 وکٹ آیا۔

-بھارت ایکسپریس