Bharat Express

Mohammad Siraj

میڈیا رپورٹس کے مطابق  وراٹ  کوہلی کو ایک بار پھر رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ رائل چیلنجرز بنگلورکو پہلے اپنے ٹائٹل کی تلاش ہے۔

چنئی ٹسٹ میچ میں ٹیم انڈیا کھیل کے دوسرے ہی دن اپنی پکڑ مضبوط کرلی ہے۔ ٹیم انڈیا نے اپنی پہلی اننگ میں 376 رن بنائے تھے، لیکن بنگلہ دیش کی ٹیم اس کے جواب میں اپنی پہلی اننگ میں 149 رنوں ہی آل آؤٹ ہوگئی۔ 

دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز سراج جسپریت بمراہ اور محمد شامی کے ساتھ ہندوستان کے تیز گیندبازی اٹیک کی قیادت کریں گے۔ حالانکہ، شامی اس وقت اپنی انجری سے صحت یابی کے آخری مراحل میں ہیں۔

فاسٹ بولر سراج کو ٹیم بی میں شامل کیا گیا۔ لیکن اب وہ بیماری کی وجہ سے نہیں کھیل سکیں گے۔ ٹیم بی میں سراج کی جگہ نودیپ سینی کو موقع دیا گیا ہے۔

ٹیم انڈیا کے اسٹار تیزگیند بازمحمد سراج کے لئے تلنگانہ کی حکومت نے بڑا اعلان کیا ہے۔ محمد سراج کوگھرکے لئے ایک پلاٹ اورسرکاری نوکری دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔

نائب کپتان اور اسٹار فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کی پانچویں ٹیسٹ کے لیے ٹیم انڈیا میں واپسی ہوئی ہے۔ سینئر مڈل آرڈر بلے باز کے ایل راہل پانچویں ٹیسٹ سے ہوئے باہر۔

ہندوستانی ٹیم نے دوسرے ٹسٹ میں میزبان جنوبی افریقہ کو 7 وکٹ سے شکست دے دی۔ پہلا ٹسٹ گنوانے کے بعد ٹیم انڈیا نے دوسرا اور آخری مقابلہ اپنے نام کیا۔

ملک کی 92 سالہ ٹیسٹ تاریخ میں سراج سے پہلے لنچ سے قبل ایسی شاندار کارکردگی بائیں ہاتھ کے اسپنر منندر سنگھ کے نام ہے جنہوں نے87-1986 میں بنگلورو میں پاکستان کے خلاف لنچ سے قبل پانچ وکٹیں لینے کا کارنامہ انجام دیا تھا۔

دوسرے ٹسٹ کی پہلی اننگ میں ہندوستانی تیز گیند باز محمد سراج جنوبی افریقہ پر قہر بن کر ٹوٹے۔ سراج نے جنوبی افریقہ کے 6 بلے بازوں کو پویلین بھیجا۔

محمد سراج نے اپنی طوفانی گیندبازی سے ایڈن مارکرم، ڈین ایلگر، ٹونی ڈی جورجی، ڈیوڈ بیڈنگھم، کائل ورگن اور مارکو جانسن کو اپنا شکار بنایا۔ افریقہ 15 رنز پر 4 وکٹیں گنوا چکا تھا۔ پھر 5ویں وکٹ 34 کے سکور پر گری۔ اس کے بعد افریقہ کی پوری اننگز 55 رنز پر سمٹ گئی۔