Bharat Express DD Free Dish

LIST OF MUSLIMS WHO CLEARED UPSC 2024: سول سروسز امتحان 2024 میں کتنے مسلم طلبا ہوئے کامیاب، یہاں دیکھیں پوری فہرست

یہ نتائج اس بات کا ثبوت ہیں کہ اگرچہ مسلم امیدواروں کی ٹاپ رینکس میں نمائندگی محدود رہی، لیکن ان کی موجودگی اور مستقل جدوجہد قابل تعریف ہے۔ سول سروسز جیسے سخت امتحان میں کامیابی حاصل کرنا ایک بڑا کارنامہ ہے، اور یہ نوجوان نسل کے لیے امید اور تحریک کا پیغام ہے۔

نئی دہلی: یونین پبلک سروس کمیشن (UPSC) نے 22 اپریل 2025 کو سول سروسز امتحان 2024 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سال مجموعی طور پر 1,009 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس بار 26 مسلم امیدواروں نے کامیابی حاصل کر کے نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔ حالانکہ، اس بار کوئی بھی مسلم امیدوار ٹاپ 25 فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔ تاہم ارم چودھری اور فرخندہ قریشی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹاپ 100 میں اپنی جگہ ضرور بنائی ہے، جو کہ اقلیتی برادری کے لیے حوصلہ افزا خبر ہے۔

UPSC  کے مطابق، اس سال 97 مسلم امیدواروں نے سول سروسز مین امتحان 2024 کو کامیابی سے پاس کیا تھا اور انہیں پرسنالٹی ٹیسٹ (انٹرویو) کے لیے مدعو کیا گیا تھا، جو 7 جنوری سے 17 اپریل 2025 کے درمیان منعقد ہوئے۔

یوپی ایس سی 2024 ٹاپرز

پریاگ راج کی شکتی دوبے نے آل انڈیا رینک 1 حاصل کی، جب کہ ہرشتا گوئل اورڈونگرے ارچت پراگ نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔

کامیاب مسلم امیدواروں کی فہرست

1- ارم چودھری

2- فرخندہ قریشی

3- محمد منیب بھٹ

4- ادیبہ انعم اشفاق احمد

5- ثانیہ سیروی

6- وسیم الرحمٰن

7- محمد نایاب انجم

8- محمد حارث میر

9- محمد شوکت عظیم

10- الیفا خان

11- نجمہ اے سلام

12- شکیل احمد

13- شاہ محمد عمران محمد عرفان

14- محمد آفتاب عالم

15- محسنہ بانو

16- سید محمد عارف معین

17- حسان خان

18- غلام حیدر

19- محمد صلاح ٹی اے

20- صدف ملک

21- یاسر احمد بھٹی

22- جاوید میو

23- پیرزادہ ایم عمر

24- نذیر احمد بجران

25- ارشد عزیز قریشی

26- اقبال احمد

یہ کامیابیاں نہ صرف ان طلبہ کی محنت کا نتیجہ ہیں بلکہ اُن تمام نوجوانوں کے لیے بھی ایک مثال ہیں جو ملک کی اعلیٰ ترین سول خدمات میں جگہ بنانے کا خواب رکھتے ہیں۔ یہ فہرست اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک کی اقلیتیں بھی اپنی قابلیت اور استقامت سے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔ مختلف طبقات کے امیدواروں کی شمولیت نے سول سروسز کو زیادہ جامع اور نمائندہ بنا دیا ہے۔

یہ نتائج اس بات کا ثبوت ہیں کہ اگرچہ مسلم امیدواروں کی ٹاپ رینکس میں نمائندگی محدود رہی، لیکن ان کی موجودگی اور مستقل جدوجہد قابل تعریف ہے۔ سول سروسز جیسے سخت امتحان میں کامیابی حاصل کرنا ایک بڑا کارنامہ ہے، اور یہ نوجوان نسل کے لیے امید اور تحریک کا پیغام ہے۔

 ضرورت اس بات کی ہے ہم اپنے طلبہ کو اس جانب راغب کریں ، انہیں وسائل فراہم کریں اور ان کی حوصلہ افزائی کریں۔ ہم اپنے طلبہ کو بتائیں کہ ایک یا دو بار میں کامیاب نہیں ہوئے تو ہمت نہ ہار جائیں بلکہ جدوجہد جاری رکھیں کہ یہ امتحان جہد مسلسل ہی کا نام ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read