IND vs AUS 5th Sydney Test Indian Team 1st Innings Highlights: سڈنی ٹسٹ میں ٹیم انڈیا پہلی اننگ میں 185 رنوں پرآل آؤٹ ہوگئی۔ مقابلے میں ٹیم انڈیا نے ٹاس جیت کر بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا، جو ان کے لئے بالکل بھی ٹھیک ثابت نہیں ہوا۔ آسٹریلیائی گیند باز ہندوستانی بلے بازون پر حاوی دکھائی دیئے۔ آسٹریلیا کے لئے اسکاٹ بولینڈ نے سب سے زیادہ 4 وکٹ حاصل کئے۔ وہیں ٹیم انڈیا کے لئے رشبھ پنت نے سب سے بڑی اننگ کھیلتے ہوئے تین چوکے اورایک چھکے کی مدد سے 40 رن بنائے۔
مقابلے میں ٹیم انڈیا نے مستقل کپتان روہت شرما کو ڈراپ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ روہت شرما کی جگہ شبھمن گل کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا۔ حالانکہ شبھمن گل زیادہ کچھ خاص نہیں کرسکے۔ انہوں نے دوچوکوں کی مدد سے صرف 20 رن اسکورکئے۔ مقابلے میں جسپریت بمراہ ہندوستان کی کمان سنبھال رہے ہیں۔
پہلے سیشن میں ٹاپ آرڈرفلاپ
واضح رہے کہ ٹاس جیت کرپہلے بلے بازی کرنے اتری ٹیم انڈیا کو اچھی شروعات نہیں مل سکی۔ ٹیم انڈیا نے پہلا وکٹ 11 رنوں کے اسکور پرکے ایل راہل کے طورپر گنوایا۔ راہل گاندھی صرف 04 رن بناکرپویلین لوٹے۔ پھرٹیم کو دوسرا جھٹکا 17 رنوں سے اسکورپریشسوی جیسوال کے طور پر لگا۔ جیسوال نے ایک چوکے کی مدد سے 10 رن بنائے۔ پھر ٹیم کوتیسرا جھٹکا 57 رنوں کے اسکورپرشبھمن گل کے طورپرلگا۔ یشسوی جیسوال نے ایک چوکے کی مدد سے 10 رن بنائے۔ پھر ٹیم کو تیسرا جھٹکا 57 رنوں کے اسکور پر شبھمن گل کے طور پرلگا۔ انہوں نے دو چوکوں کی مدد سے 20 رن بنائے۔ اس طرح پہلے سیشن میں ٹیم انڈیا کا ٹاپ آرڈر فلاپ ہوکرپویلین لوٹ گیا۔
آسٹریلیائی گیند بازوں نے دیئے بڑے جھٹکے
ٹاپ آرڈر کے پویلین لوٹنے کے بعد کوئی بھی کھلاڑی ٹیم انڈیا کواستحکام نہیں دے سکا۔ ٹیم کا چوتھا وکٹ 72 رنوں کے اسکورپروراٹ کوہلی کے طورپرلگا۔ کوہلی 17 رنوں کی اننگ کھیل کرپویلین لوٹے۔ اس کے بعد 120 رنوں پرپانچواں وکٹ رشبھ پنت پرگرا۔ رشبھ پنت نے تین چوکے اورایک چھکے کی مدد سے 40 رن اسکورکئے۔ پھراگلی گیند پرنتیش ریڈی گولڈ ڈک پرپویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد ٹیم کو ساتواں جھٹکا 137 رنوں پررویندرجڈیجہ کے طورپر، آٹھواں وکٹ 148 رنوں پرواشنگٹن سندرکے طورپر، 9واں وکٹ 168 رنوں پرپرسدھ کرشنا کے طور پراوردسواں وکٹ 185 رن کے اسکورجسپریت بمراہ کے طورپرلگا۔ رویندرجڈیجہ نے تین چوکوں کی مدد سے 26، واشنگٹن سندر نے تین چوکوں کی مدد سے 14، کرشنا نے 3 اور بمراہ نے تین چوکے لگاکر 22 رن بنائے۔
بھارت ایکسپریس۔