خبر رساں ایجنسی اے این آئی کی رپورٹ کے مطابق 22 اپریل بروز منگل جموں و کشمیر کے پہلگام علاقے میں لشکر طیبہ کی ایک شاخ The Resistance Front (TRF) کے حملے میں 26 سیاحوں کی ہلاکت کے بعد ہندوستان کی قومی راجدھانی دہلی بھی ہائی الرٹ پر ہے۔ اطلاعات کے مطابق دہلی پولیس کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ شہر کے آس پاس کے سیاحتی مقامات اور دیگر اہم مقامات پر کڑی نظر رکھیں۔
#WATCH | Security heightened in Delhi after terror attack on tourists in Pahalgam, J&K. https://t.co/WQ2LZJf4Ka pic.twitter.com/GQThgPdd7h
— ANI (@ANI) April 22, 2025
امت شاہ نے سری نگر پہنچ کر صورت حال کا لیا جائزہ
جموں و کشمیر کے پہلگام میں سیاحوں پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کرنے سری نگر پہنچ گئے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سری نگر پہنچتے ہی پہلگام دہشت گردانہ حملے کے تناظر میں جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اور دیگر اعلیٰ حکام کے ساتھ میٹنگ کی۔ انھوں نے سیکیورٹی حکام اور دیگر ایجنسیوں کے ساتھ صورت حال کا جائزہ لیا ہے۔
ملہ آوروں نے منصوبہ بندی کے انجام دی یہ دہشت گردانہ کارروائی
جموں و کشمیر کے پہلگام میں سیاحوں کو نشانہ بنانے والے دہشت گردانہ حملے میں کم از کم 26 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پہلگام حملے میں ہلاک ہونے والوں میں دو غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں۔ انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق کشمیر کے پہلگام دہشت گردانہ حملے میں چار سے چھ دہشت گرد ملوث تھے۔ بتایا جا رہا ہے کہ حملہ آوروں میں پاکستانی بھی شامل تھے، جو چند روز قبل ہی علاقے میں داخل ہوئے تھے۔ ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ اپریل میں دہشت گردوں نے پہلگام میں کئی ہوٹلوں کی جاسوسی کی تھی۔ ایجنسیوں کو اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ 1 اور 7 اپریل کے درمیان ہوٹل کی نگرانی کی گئی تھی۔
وزیر اعظم مودی کو کیا گیا ہے صورت حال سے آگاہ
اس سے قبل مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے منگل کو جموں و کشمیر کے پہلگام میں سیاحوں پر دہشت گردانہ حملے کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ دیا ہے۔ شاہ نے بتایا تھا کہ انھوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کو، جو اس وقت سعودی عرب میں ہیں، واقعہ کے بارے میں آگاہ کیا ہے اور دہشت گردانہ حملے کے بعد ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے متعلقہ حکام کے ساتھ میٹنگ کی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

