Bharat Express

IND vs AUS: جسپریت بمراہ نے اچانک فیلڈ چھوڑ کر ہندوستانی ٹیم اور شائقین کو دی ٹینشن، وراٹ کوہلی نے سنبھالی کپتانی

قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ نہیں بتایا گیا کہ ان کی چوٹ کتنی سنگین ہے۔ لیکن یہ ہندوستانی ٹیم اور شائقین کے لیے یقیناً ایک بری خبر ہے۔

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پانچویں ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن جسپریت بمراہ نے اچانک میدان چھوڑ کر سب کو ٹینشن میں ڈال دیا۔ بمراہ ہندوستان کے لئے سب سے اہم گیند باز ہیں اور ان کے بغیر ہندوستانی ٹیم کی باؤلنگ کی طاقت میں کمی دیکھنے کو ملک سکتی  ہے۔ جسپریت بمراہ کے پاس ٹیسٹ میچوں میں مسلسل کامیابی حاصل کرنے کا تجربہ ہے۔

بھارت کے لیے سڈنی ٹیسٹ میچ سے بری خبر آئی ہے۔ ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن جسپریت بمراہ میدان میں زخمی ہوگئے، جس کے باعث انہیں میدان چھوڑنا پڑا۔ جسپریت بمراہ کی غیر موجودگی کی وجہ سے اب وراٹ کوہلی کپتانی کی ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔ کرکٹ آسٹریلیا نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے، جس میں جسپریت بمراہ میدان سے باہر جاتے  ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ اسی دوران بمراہ کو گاڑی میں بیٹھ کر اسپتال روانہ ہوتے  ہوئے دیکھا گیا ہے۔ اگر رپورٹس پر یقین کیا جائے تو جسپریت بمراہ اسکین کے لیے اسپتال جا رہے ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ نہیں بتایا گیا کہ ان کی چوٹ کتنی سنگین ہے۔ لیکن یہ ہندوستانی ٹیم اور شائقین کے لیے یقیناً ایک بری خبر ہے۔

کیا جسپریت بمراہ شدید زخمی ہیں؟
Latest and Breaking News on NDTV

جسپریت بمراہ سڈنی ٹیسٹ میچ میں کپتانی کر رہے تھے ،لیکن دوسرے سیشن کے دوران وہ  انجری کے باعث میدان سے باہر چلے گئے۔ ویڈیو میں انہیں ٹریننگ کٹ پہنے ہوئےاسٹیڈیم سے نکلتے ہوئے دیکھا گیا، جس سے یہ شک واضح طور پر پیدا ہوا کہ وہ اسکین کے لیے اسپتال جا رہے ہیں۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ جسپریت بمراہ اس سیریز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں۔ سڈنی میں بھی جسپریت بمراہ اپنی گیند بازی سے تہلکہ مچانے میں کامیاب رہے ہیں۔ اب تک سڈنی ٹیسٹ میچ میں بمراہ نے 10 اوور کرائے تھے اور 33 رنز دے کر دو وکٹیں لینے میں کامیاب رہے تھے۔ لیکن اب جب کہ بمراہ میدان سے باہر ہیں، شائقین کافی مایوس ہیں۔ شائقین اور ہندوستانی کرکٹ ضرور دعا کر رہے ہیں کہ  کہ بمراہ کی چوٹ زیادہ سنگین نہ ہو۔

جسپریت بمراہ اس سیریز میں اب تک 32 وکٹیں لے چکے ہیں۔ بمراہ ہندوستانی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں غیر ملکی سرزمین پر کھیلی گئی سیریز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے ہندوستانی بولر بھی بن گئے ہیں۔

بھارت ایکسپریس

Also Read