Bharat Express

Waves Summit 2025: ہندوستان میں پہلی بارویوز سمٹ، ملک اور دنیا کے اعلیٰ پیشہ ور افراد سے  بات کریں گے پی ایم مودی

اس ہائی پروفائل میٹنگ میں کئی بڑے نام شرکت کریں گے، جن میں سندر پچائی، ستیہ نڈیلا، مکیش امبانی، آنند مہندرا، امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، چرنجیوی، موہن لال، رجنی کانت، عامر خان، اے آر رحمان، اکشے کمار، رنبیر کپور اور دیپیکا پڈوکون جیسے نامور صنعتکار اور اداکار شامل ہیں۔

پی ایم مودی

نئی دہلی: ہندوستان میں پہلی بار سال 2025 میں ویوز سمٹ(Waves Summit) منعقد ہونے والا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی آج (جمعہ) رات 9 بجے ویوز سمٹ ایڈوائزری بورڈ میٹ میں ہندوستان اور دنیا کے سرکردہ رہنماؤں کے ساتھ ورچوئل بات چیت کریں گے۔ اس اجلاس میں انڈسٹری، ٹیکنالوجی، فلم اور تخلیقی شعبوں سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات شرکت کریں گی۔

پی ایم مودی نے کیا کہا؟

پی ایم نریندر مودی نے دسمبر 2024 میں من کی بات میں یہ جانکاری دی تھی۔ پی ایم مودی نے 29 دسمبر کو ایک ٹویٹ میں کہا تھا، ’’دوستو، میں آپ کو ایک خوشخبری دینا چاہتا ہوں۔ ہندوستان کی تخلیقی صلاحیتوں کو دنیا کے سامنے دکھانے کا ایک بہت بڑا موقع آ رہا ہے۔ اگلے سال ہمارے ملک میں پہلی بار ورلڈ آڈیو ویژول انٹرٹینمنٹ سمٹ منعقد ہونے والا ہے۔ آپ سب نے ڈیووس کے بارے میں تو سنا ہوگا، جہاں دنیا بھر کے ماہرین معاشیات جمع ہوتے ہیں۔ اسی طرح ویوز سمٹ کے لیے میڈیا اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی نامور شخصیات اور تخلیقی دنیا کے لوگ ہندوستان آئیں گے۔ یہ چوٹی کانفرنس ہندوستان کو مواد کی تخلیق کا مرکز بنانے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔

بڑی بڑی شخصیات کریں گی شرکت

اس ہائی پروفائل میٹنگ میں کئی بڑے نام شرکت کریں گے، جن میں سندر پچائی، ستیہ نڈیلا، مکیش امبانی، آنند مہندرا، امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، چرنجیوی، موہن لال، رجنی کانت، عامر خان، اے آر رحمان، اکشے کمار، رنبیر کپور اور دیپیکا پڈوکون جیسے نامور صنعتکار اور اداکار شامل ہیں۔

اس میٹنگ میں اختراع، عالمی قیادت، ہندوستان کی ثقافتی اور تکنیکی طاقت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ نیز عالمی سطح پر ہندوستان کو مزید مضبوط کرنے کی حکمت عملیوں پر غور کیا جائے گا۔

ویوز سمٹ 2025

ویوز سمٹ 2025 کا انعقاد وزارت اطلاعات و نشریات کے زیر اہتمام کیا جا رہا ہے۔ یہ سربراہی اجلاس ہندوستان کی تخلیقی اور میڈیا معیشت کو فروغ دینے کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے۔ 5 سے 9 فروری 2025 تک منعقد ہونے والی اس سمٹ کے تحت ’کریئٹ ان انڈیا چیلنج- سیزن 1‘ بھی شروع کیا جائے گا۔ اس میں کئی اختراعی اور تخلیقی چیلنجز ہوں گے، جو نئے ٹیلنٹ کو آگے لانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

پہلے یہ سمٹ نومبر میں گوا میں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (IFFI) کے ساتھ منعقد ہونا تھا، لیکن اب اس کا الگ سے انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس سمٹ کا مقصد انڈسٹری لیڈرس، انوویٹرس اور کریئٹیو پروفیشنلز کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرکے ڈیجیٹل اور کریئٹیو ایکونامی میں ہندوستان کو عالمی رہنما بنانا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read