Bharat Express DD Free Dish

Amitabh bachchan

جیا پردا نے ڈانس ریئلٹی شو "انڈیاز بیسٹ ڈانسر" میں بطور مہمان شرکت کے دوران بتایا کہ گانے کی شوٹنگ سے ایک رات پہلے وہ مسلسل پریشان رہیں۔ ان کے مطابق فلم کے ہدایت کار پرکاش مہرا نے انہیں بتایا تھا کہ اس گانے میں ان کا کردار "مینا" روایتی لباس کے بجائے جدید (ماڈرن) انداز میں نظر آئے گا۔

امیتابھ بچن نے اپنے بلاگ میں سرجری، اسپتال میں داخل ہونے اور آئی سی یو میں گزارے گئے لمحات کا ذکر کیا، جس کے بعد ان کے مداح ان کی صحت کو لے کر تشویش میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ تاہم، بگ بی اسپتال سے ڈسچارج ہو کر گھر واپس آ چکے ہیں، لیکن انہوں نے اب تک نہ تو سرجری کی وجہ بتائی ہے اور نہ ہی اپنی بیماری سے متعلق کوئی تفصیل شیئر کی ہے۔

سُلکشنا پنڈت ان اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں جنہوں نے 1970 اور 1980 کی دہائی میں بالی ووڈ میں اپنی منفرد شناخت قائم کی۔ انہوں نے جیتندر، سنجیو کمار، راجیش کھنہ، ونود کھنہ، ششی کپور، امیتابھ بچن اور شتروگھن سنہا جیسے صفِ اول کے اداکاروں کے ساتھ متعدد کامیاب فلموں میں کام کیا۔

سروج خان، جنہیں محبت سے ’ماسٹر جی‘ کہا جاتا تھا، کا انتقال 3 جولائی 2020 کو 71 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوا تھا۔ تین مرتبہ قومی فلم ایوارڈ حاصل کرنے والی سروج خان نے اپنے طویل کیریئر میں دو ہزار سے زائد گیتوں کی کوریوگرافی کی۔

خواجہ احمد عباس نے نہ صرف پیرالل سنیما کو نئی جہت دی بلکہ اپنی فلم ’سات ہندوستانی‘ کے ذریعے امیتابھ بچن کو فلم انڈسٹری میں پہلا موقع بھی فراہم کیا۔ کہا جاتا ہے کہ پہلی ملاقات میں ہی عباس صاحب امیتابھ کی شخصیت اور صلاحیتوں سے متاثر ہو گئے تھے۔

'صدی کے اسٹار' امیتابھ بچن نے 18 سال پہلے اپنی ایک فلم سے بالی ووڈ میں ہنگامہ مچا دیا تھا۔ تب 65 سال کے امیتابھ بچن نے 19 سال کی اداکارہ کے ساتھ رومانس کرتے ہوئے بڑے پردے پرحدیں پارکردی تھیں۔

ہر سال کی طرح 2019 میں بھی امیتابھ بچن کے گھر ’جلسہ‘ میں انڈسٹری کی سب سے شاندار دیوالی پارٹی منعقد ہوئی تھی۔ اس رات جب پورا بالی وڈ روشنیوں میں نہایا ہوا تھا، تب ایک خوفناک حادثہ ہوتے ہوتے بچ گیا۔ یہ واقعہ ہے اس رات کا جب شاہ رخ خان نے ایک حقیقی ہیرو بن کر آگ کے حادثے میں ایک جان بچائی۔

ابھیشیک نے ’آئی وانٹ ٹو ٹاک‘ میں ارجن سین کا کردار ادا کیا ہے جو اپنی بیوی سے الگ رہتا ہے۔ ایک دن اسے پتہ چلتا ہے کہ وہ کینسر میں مبتلا ہے اور اس کے پاس زندہ رہنے کے صرف 100 دن باقی ہیں۔ یہ فلم کینسر سروائور کو زندگی جینا سکھاتی ہے۔

میگا اسٹار امیتابھ بچن نے کہا کہ وہ یہ سب کچھ مزدوروں اور دیگر کام کرنے والوں کی بھلائی کے لیے کر رہے ہیں۔ امیتابھ بچن نے کہا کہ کام کی رفتار پروڈیوسر اور پوری ٹیم کے لیے فائدہ مند ہے۔ میں یہ کام اپنی سہولت کے لیے نہیں بلکہ وہاں کام کرنے والے ورکروں کے فائدے کے لیے کرتا ہوں۔

امیتابھ بچن نے لکھا، ’’اور، قابل احترام والد کے الفاظ گونج رہے ہیں... زور سے اور اسپشٹ... اور پرتی دھونی کے روپ میں... دیش کے ہر حصے سے... ہر کونے سے... دیش کے آکروشت اور سمرپت جوانوں... اٹھو اور آگے بڑھو... بنا کوئی آواز دیے... اگر بولنا ہی ہے... تو دشمن کے منہ پر تمھارے تھپڑ کی آواز سنائی دے۔‘‘