Bharat Express DD Free Dish

امیتابھ بھچن کی طبیعت خراب، ایک ہفتے کے لئے رک گئی ‘کون بنے گا کروڑپتی’ کی شوٹنگ

بالی ووڈ کے میگا اسٹارامیتابھ بچن کی خرابی صحت کے باعث کوئزشو ‘کون بنے گا کروڑپتی’ کی شوٹنگ گزشتہ ایک ہفتے سے روک دی گئی ہے۔ امیتابھ بچن 11 نومبرکے بعد شوٹنگ کے لئے دستیاب ہوسکتے ہیں اورکے بی سی 18 کی شوٹنگ پھر سے شروع ہونے کی امید ہے۔

سینئر بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن

بالی ووڈ کے میگا اسٹارامیتابھ بچن کے کوئز شو ‘کون بنے گا کروڑپتی’ (کے بی سی) کی شوٹنگ گزشتہ ایک ہفتے سے رک گئی ہے۔ آئی اے این ایس کے ذرائع نے یہ خبردی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ امیتابھ بچن کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے، جس کی وجہ سے شوکے میکرس نے فی الحال نئے ایپیسوڈ کی شوٹنگ روک دی ہے۔ ذرائع کے مطابق، امیتابھ بچن گزشتہ کچھ وقت سے اچھا محسوس نہیں کررہے ہیں۔ ایسے میں میکرس نے شوٹنگ کو کچھ وقت کے لئے روکنے کا فیصلہ لیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق، امیتابھ بچن 11 نومبرکے بعد شوٹنگ کے لئے دستیاب ہوسکتے ہیں اورکے بی سی 18 کی شوٹنگ پھر سے شروع ہونے کی امید ہے۔ نئے ایپی سوڈس نہ آنے کی وجہ سونی ٹی وی پر پرانے اورسیلبرٹی اسپیشل ایپی سوڈس کی نشریات کی جا رہی ہیں۔ چینل کے مطابق، نئے ایپی سوڈ 16 نومبرسے پھرسے نشرہونا شروع ہوسکتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔