نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے مرکزی وزیر پرہلاد جوشی کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد پیش کی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے ہندوستان کے تعلیمی نظام کو مضبوط بنانے میں پرہلاد جوشی کے کردار کی تعریف کی۔ وزیر اعظم نے ان کی اچھی صحت اور طویل عمر کی پرارتھنا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ عوامی خدمت کے کاموں میں مسلسل اپنا تعاون دیتے رہیں گے۔
وزیر اعظم مودی نے ایکس پر دی مبارکباد
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کے ذریعے پرہلاد جوشی کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔ انہوں نے لکھا، ’’مرکزی وزیر پرہلاد جوشی کو سالگرہ کی مبارکباد۔ وہ ہندوستان کے تعلیمی نظام کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی پائیداری کو فروغ دینے کی سمت میں ان کا کام بھی قابل تعریف ہے۔ میری دعا ہے کہ وہ عوام کی خدمت کرتے ہوئے طویل اور صحت مند زندگی گزاریں۔‘‘
Birthday wishes to Union Minister Shri Pralhad Joshi Ji. He is playing a pivotal role in strengthening India’s education apparatus. At the same time, his work in furthering sustainability is also commendable. May he lead a long and healthy life in service of the people.
@JoshiPralhad
— Narendra Modi (@narendramodi) November 27, 2026
پرہلاد جوشی نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا
مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے سالگرہ پر مبارکباد دینے کے لیے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا، ’’وزیر اعظم نریندر مودی، یوم پیدائش پر آپ کی دلی مبارکباد اور پرارتھنا کے لیے تہہ دل سے شکریہ۔ آپ کے حوصلہ افزا الفاظ اور مسلسل تعاون میرے لیے ہمیشہ توانائی اور تحریک کا ذریعہ رہے ہیں۔‘‘انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کی دوراندیش قیادت میں کام کرنا اور ترقی یافتہ ہندوستان کے عزم کو پورا کرنے میں اپنا تعاون دینا ان کے لیے باعث فخر ہے۔ وزیر اعظم کی رہنمائی ملک کی خدمت کے تئیں ان کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہے اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے پوری لگن سے کام کرنے کی ترغیب دیتی ہے۔
امت شاہ نے بھی دی سالگرہ کی مبارکباد
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی پرہلاد جوشی کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے ایکس پر لکھا، ’’مرکزی وزیر پرہلاد جوشی کو سالگرہ کی دلی مبارکباد۔ عوامی خدمت کے تئیں آپ کا عزم اور اس کے لیے آپ کی مسلسل کوششیں عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے مودی جی کے وژن کو آگے بڑھا رہی ہیں۔ آپ کی طویل اور صحت مند زندگی کی دعا کرتا ہوں۔‘‘
پیوش گوئل اور سربانند سونووال نے بھی سراہا
مرکزی وزیر پیوش گوئل نے بھی پرہلاد جوشی کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم، صارفین کی فلاح و بہبود، غذائی تحفظ اور صاف توانائی سمیت مختلف شعبوں میں ان کا کام ہندوستان کے ترقیاتی سفر کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے ملک کی خدمت کے لیے ان کی طویل اور صحت مند زندگی کی پرارتھنا کی۔
وہیں مرکزی وزیر سربانند سونووال نے انہیں اپنا پرجوش ساتھی قرار دیتے ہوئے تعلیمی شعبے میں تبدیلی، غذائی تحفظ کو مضبوط بنانے اور سبز توانائی کو فروغ دینے کے لیے ان کی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے ماں کامکھیا سے پرہلاد جوشی کی اچھی صحت اور خوشیوں کی پرارتھنابھی کی۔
نتن گڈکری اور ایس جے شنکر نے بھی پیش کی مبارکباد
مرکزی وزیر نتن گڈکری سمیت کئی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور بی جے پی رہنماؤں نے بھی جمعہ کے روز بی جے پی کے سینئر لیڈرواور مرکزی وزیر پرہلاد جوشی کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔نتن گڈکری نے ایکس پر لکھا، ’’مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی وزیر پرہلاد جوشی کو سالگرہ کی دلی مبارکباد۔ ایشور سے آپ کی اچھی صحت، طویل عمر اور خوشحال زندگی کی پرارتھنا کرتا ہوں۔‘‘وہیں وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے بھی انہیں سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے اچھی صحت، طویل عمر اور عوامی خدمت کے میدان میں مسلسل کامیابی کی خواہش ظاہر کی۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

