Parliament Monsoon Session 2026: وزیرتعلیم پرہلاد جوشی پر پرینکا گاندھی کے بیان سے لوک سبھا میں زبردست ہنگامہ، اسپیکر سے برسراقتدار پارٹی نے کی شکایت
لوک سبھا میں پیپرلیک سے متعلق بل پرتبادلہ خیال کے دوران کانگریس رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی کے ایک بیان سے متعلق برسراقتدار پارٹی اور اپوزیشن آمنے سامنے آگیا ہے۔ اس موضوع سے متعلق برسراقتدار پارٹی نے اسپیکرسے بھی ملاقات کی ہے۔
Pralhad Joshi Takes Charge of Education Ministry: پراہلاد جوشی نے وزارت تعلیم کا چارج سنبھال لیا، پہلے ہی دن اعلیٰ حکام کے ساتھ اہم میٹنگ کی
پراہلاد جوشی مرکزی حکومت کے سینئر وزرا میں شمار کیے جاتے ہیں۔ وہ اس وقت وزارتِ امورِ صارفین، خوراک و عوامی تقسیم اور نئی و قابلِ تجدید توانائی کی وزارت کی ذمہ داریاں بھی سنبھال رہے ہیں۔ اس سے قبل وہ پارلیمانی امور، کوئلہ اور کان کنی جیسی اہم وزارتوں کی قیادت کر چکے ہیں۔
BS Yediyurappa’s 50 Years of Public Service: بی ایس یدی یورپا کی عوامی خدمت کے 50 سال مکمل، وزیر اعظم مودی نے پیش کیا خراج تحسین
پی ایم مودی نے کہا کہ عام پس منظر سے تعلق رکھنے والے یدی یورپا نے کسانوں، مزدوروں، غریبوں اور محروم طبقات کے درمیان مسلسل کام کرتے ہوئے عوام کا اعتماد حاصل کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہی اعتماد تھا جس کی بنیاد پر عوام نے انہیں کئی بار مختلف ذمہ داریاں سونپیں اور ریاست کی قیادت کا موقع دیا۔
PM Modi Highlights Solar Energy Capacity: بھارت نے شمسی توانائی میں قائم کیا نیا ریکارڈ، وزیر اعظم مودی کا اظہار مسرت
وزیر اعظم مودی نے جمعہ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر ایک پوسٹ کے ذریعے مرکزی وزیر مملکت برائے صارفین کے امور، خوراک و عوامی تقسیم، اور نئی و قابل تجدید توانائی پرلہاد جوشی کے ایک مضمون کا حوالہ دیتے ہوئے اس کامیابی کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ قابل تجدید توانائی کے میدان میں یہ پیش رفت اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت نہ صرف تیزی سے ترقی کر رہا ہے بلکہ عالمی سطح پر بھی اپنی مضبوط موجودگی درج کرا رہا ہے۔
India Leads Globally in Renewable Energy : بھارت عالمی قابل تجدید توانائی میں اضافے کا کلیدی محرک ہے ، مالی سال 25-26 میں اب تک کا سب سے زیادہ 31.25 گیگاواٹ غیرروایتی ایندھن میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا: پرہلاد جوشی
ہندوستان کی صاف ستھری توانائی کی تاریخی توسیع کو اجاگر کرتے ہوئے نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے کہا کہ ہندوستان نے رواں مالی سال میں 31.25 گیگاواٹ غیرروایتی ایندھن کی صلاحیت کا اب تک کا سب سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا ہے، جس میں 24.28 گیگاواٹ شمسی توانائی شامل ہے ۔
India set to lead global green hydrogen push: بھارت عالمی گرین ہائیڈروجن مہم کی قیادت کے لیے تیار: ایس اینڈ پی گلوبل
بھارت کے گرین ہائیڈروجن کے عزائم کو اس کی صاف توانائی منتقلی کی بنیاد کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس کا مقصد نہ صرف ملکی مانگ کو پورا کرنا ہے بلکہ مستقبل میں ایک اہم برآمد کنندہ بننا بھی ہے۔
India Set to Hit 43 GW Renewable Capacity in 2025: ہندوستان 2025 میں قابل تجدید توانائی کی صلاحیت میں کرے گا ریکارڈ 43 گیگا واٹ تک اضافہ: پرہلاد جوشی
مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ حکومت نے بجلی کی ترسیل میں رکاوٹوں جیسے مسائل کو حل کرنے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں، جن کی بنیاد پر وہ پُرامید ہیں کہ بھارت 2030 تک 500 گیگا واٹ قابلِ تجدید توانائی کے ہدف کو حاصل کر لے گا۔
PM-Surya Ghar surpasses 8.5 lakh installations: پی ایم سوریہ گھر یوجنا کے تحت 8.5 لاکھ سے زیادہ تنصیبات، ہندوستان نے 2047 تک 1,800 گیگا واٹ قابل تجدید توانائی کا رکھا ہدف
FICCI کے زیر اہتمام دو روزہ سربراہی اجلاس میں سرکاری حکام، صنعت کے رہنماؤں، مالیاتی اداروں اور ٹیکنالوجی کے اختراع کاروں نے قابل تجدید توانائی کی توسیع، توانائی ذخیرہ کرنے، گرین ہائیڈروجن اور فنانسنگ کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا۔
Food ministry launches ‘Anna Chakra’: مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے ‘انا چکر’، پبلک ڈسٹری بیوشن سسٹم سپلائی چین آپٹیمائزیشن ٹول اور اسکین پورٹل کا کیا آغاز
ورلڈ فوڈ پروگرام اور آئی آئی ٹی دہلی کے ساتھ شراکت میں تیار کیا گیا، یہ نظام پورے ملک کے لاجسٹک نیٹ ورک میں غذائی اجناس کی نقل و حرکت کو بہتر بنانے کے لیے جدید الگورتھم کا فائدہ اٹھاتا ہے۔
Opposition MPs Suspended: ارکان پارلیمنٹ کی معطلی پر مرکزی وزیر پرہلاد جوشی کا دعویٰ، ‘کچھ ممبران پارلیمنٹ خود کہہ رہے تھے کہ مجھے معطل کر دو
پارلیمنٹ میں منظور کیے گئے تین نئے قوانین کے بارے میں پرہلاد جوشی نے کہا کہ 'اگر اپوزیشن کو ان قوانین کے حوالے سے کوئی شکایت ہے تو وہ عدالت جانے کے لیے آزاد ہیں





