Bharat Express DD Free Dish

Waves Summit 2025

جمعرات کے روز وزیر اعظم نریندر مودی نے ممبئی کے جیو ورلڈ کنونشن سنٹر میں ورلڈ آڈیو ویژول انٹرٹینمنٹ سمٹ (ویوز) 2025 کا افتتاح کیا اور ہندوستانی سنیما کے پانچ لیجنڈ گرو دت، پی بھانومتی، راج کھوسلہ، ریتوک گھٹک اور سالویک گھٹک پر یادگاری ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا۔

اورینج اکانومی کے پھلنے پھولنے کے ساتھ، ہندوستان کی گرافک اور اینی میشن انڈسٹری زبردست ترقی کرے گی اور ملک میں معاشی خوش حالی لائے گی۔

مکیش امبانی نے اپنے کلیدی خطاب میں کہا کہ بھارت کی کہانیاں دنیا کو جوڑیں گی۔ AI اور ڈیجیٹل طاقت کے ذریعے ہم عالمی تفریحی صنعت میں رہنما بن سکتے ہیں،  WAVES کو ایک نئے اُبھرتے ہوئے بھارت کی جانب سے دنیا کے لیے امید کا پیغام بننے دیں، میڈیا اور تفریح بھارت کی اصل طاقت ہے۔

رتوک گھٹک جتنے اچھے پروڈیوسر اور ماہر اداکار تھے اتنے ہی ماہر اسکرین رائٹر تھے۔ انہوں نے شیکسپیئر کی ’میک بیتھ‘ کا ترجمہ اور پرفارم کیا۔ انہوں نے ہندوستانی سنیما کو چند بہترین فلمیں دیں، جن میں ’میگھ ڈھاکہ تارا‘، ’کومل گندھار ای فلیٹ‘، ’اجانترک‘، ’سوورناریکھا‘ اور کئی دیگر فلمیں شامل ہیں۔

دوران خطاب  امبانی نے اس شعبے کی اسٹریٹجک اور اقتصادی صلاحیت کو اجاگر کیا۔ اس وقت ہندوستان کی میڈیا اور تفریحی صنعت کی مالیت 28 بلین ڈالر ہے، انہوں نے کہا کہ ایک دہائی کے اندر اندر 100 بلین ڈالر کا ہندسہ عبور کر سکتا ہے۔

ویوز سمٹ چار روزہ پروگرام ہے۔ اس کا اہتمام ممبئی کے جیو ورلڈ کنونشن سینٹر میں کیا جا رہا ہے، جس کا افتتاح وزیر اعظم نریندر مودی نے کیا۔ اس سمٹ میں بالی ووڈ کے کئی ستارے شرکت کر رہے ہیں، شاہ رخ خان، اکشے کمار، انوپم کھیر، عامر خان سے لے کر دیپیکا پدوکون جیسے نام شامل ہیں۔

پی ایم مودی نے کہا کہ آج یکم مئی ہے۔ آج سے 112 سال قبل 3 مئی 1913 کو ہندوستان میں پہلی فیچر فلم راجہ ہریش چندر ریلیز ہوئی تھی۔ اس کے پروڈیوسر دادا صاحب پھالکے تھے اور کل ہی ان کا یوم پیدائش تھا۔ گزشتہ ایک صدی میں ہندوستانی سنیما نے ہندوستان کو دنیا کے کونے کونے میں لے جانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

لرننگ گروپ کی ایک بڑی خاص بات ایک تجربہ کار انڈسٹری پروفیشنل کے ذریعہ براہ راست مظاہرہ ہے۔ کسی ماہر کو شروع سے ٹریلر بناتے ہوئے دیکھنا شرکاء کو تخلیقی عمل کی باریکیوں کو سمجھنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

اکشے کمار نے وزیر اعظم نریندر مودی کی پہل "ورلڈ آڈیو ویژول انٹرٹینمنٹ سمٹ" (WAVES) کو عالمی تفریحی صنعت کو تبدیل کر دینے والی ایک اہم تقریب قرار دیتے ہوئے اس کی تعریف کی ہے۔

اس ہائی پروفائل میٹنگ میں کئی بڑے نام شرکت کریں گے، جن میں سندر پچائی، ستیہ نڈیلا، مکیش امبانی، آنند مہندرا، امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، چرنجیوی، موہن لال، رجنی کانت، عامر خان، اے آر رحمان، اکشے کمار، رنبیر کپور اور دیپیکا پڈوکون جیسے نامور صنعتکار اور اداکار شامل ہیں۔