وزیر اعظم نریندر مودی
ممبئی: وزیر اعظم نریندر مودی نے ممبئی میں منعقدہ 4 روزہ ویوز سمٹ کا افتتاح کیا۔ اس دوران پی ایم مودی نے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج یہاں ممبئی میں 100 سے زائد ممالک کے فنکار، سرمایہ کار اور پالیسی ساز ایک چھت کے نیچے جمع ہوئے ہیں۔ ایک طرح سے، آج یہاں گلوبل ٹیلنٹ اور گلوبل کریٹویٹی کے ایک گلوبل ایکو سسٹم کی بنیاد رکھی جا رہی ہے۔
پی ایم مودی نے کہا، ’’ورلڈ آڈیو ویژول اینڈ انٹرٹینمنٹ سمٹ یعنی WAVES، صرف ایک مخفف نہیں ہے۔ یہ ایک Wave ہے ، کلچر کی، کریٹویٹی کی، یونیورسل کنیکٹ کی۔ ویوز ایک ایسا عالمی پلیٹ فارم ہے جو آپ جیسے ہر آرٹسٹ، ہر تخلیق کار کا ہے۔ جہاں ہر آرٹسٹ، ہر نوجوان نئے آئیڈیا کے ساتھ تخلیقی دنیا کے ساتھ جڑے گا۔‘‘
انہوں نے کہا، ’’آج یکم مئی ہے۔ آج سے 112 سال قبل 3 مئی 1913 کو ہندوستان میں پہلی فیچر فلم راجہ ہریش چندر ریلیز ہوئی تھی۔ اس کے پروڈیوسر دادا صاحب پھالکے تھے اور کل ہی ان کا یوم پیدائش تھا۔ گزشتہ ایک صدی میں ہندوستانی سنیما نے ہندوستان کو دنیا کے کونے کونے میں لے جانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
پی ایم مودی نے کہا، ’’آج WAVES میں اس پلیٹ فارم پر، ہم نے ہندوستانی سنیما کے کئی لیجنڈز کو ڈاک ٹکٹ کے ذریعے یاد کیا ہے۔ پچھلے سالوں میں، میں کبھی گیمنگ ورلڈ، کبھی موسیقی کی دنیا کے لوگوں سے، کبھی فلم سازوں سے ملا، کبھی اسکرین پر چمکتے چہروں سے ملا۔ ان چرچاؤں میں اکثر ہندوستان کی تخلیقی، تخلیقی صلاحیتوں اور عالمی تعاون کی باتیں ہوتی تھی۔ لال قلعہ سے، میں نے ’سب کا پریاس‘ کی بات کی ہے۔ آج میرا یہ یقین مزید پختہ ہو گیا ہے کہ آپ سبھی کی کوششیں آنے والے سالوں میںWAVES کو نئی بلندیوں پر لے جائیں گی۔
’’ہندوستان کے پاس کہانیوں کا خزانہ ہے‘‘
یہ کریٹ انڈیا، کریٹ فور ورلڈ کا صحیح وقت ہے۔ آج، جب دنیا اسٹوری ٹیلنگ کے نئے طریقے ڈھونڈ رہی ہے، تب ہندوستان کے پاس ہزاروں سالوں کی اپنی کہانیوں کا خزانہ ہے، اور یہ خزانہTimeless ، Thought-Provoking ہے اور Truly Global ہے۔‘‘
وزیر اعظم نے کہا، ’’ہندوستان میں اورنج اکانومی کے عروج کا دور ہے۔ کنٹینٹ، کریٹویٹی اور کلچر اورنج اکانومی کے تین ستون ہیں۔ ہندوستانی فلموں کی پہنچ اب دنیا کے کونے کونے میں ہو رہی ہے۔ آج 100 سے زائد ممالک میں ہندوستانی فلمیں ریلیز ہوتی ہیں۔ اس لیے آج بڑی تعداد میں غیر ملکی ناظرین انڈین کنٹینٹ کو سب ٹائٹلز کے ساتھ دیکھ رہے ہیں۔‘‘
ویوز سمٹ 2025 میں، وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستانی سنیما کے 5 لیجنڈز: گرو دت، پی بھانومتی، راج کھوسلہ، رتوک گھٹک اور سلیل چودھری پر یادگاری ڈاک ٹکٹ بھی لانچ کیا۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔




