سماجوادی پارٹی کے قومی صدراوریوپی کے سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادوکا فیس بک پیج معطل کردیا گیا ہے۔ اس پیج سے تقریباً 90 لاکھ لوگ جڑے ہوئے تھے۔ اب یہ تکنیکی خامی ہے یا کوئی اورمعاملہ ہے، اس کی جانکاری ابھی تک نہیں دی گئی ہے۔ سماجوادی پارٹی نے کہا کہ تکنیکی پریشانی کی وجہ س قومی صدرکا آفیشیل پیج غیرمستقل طورپردستیاب نہیں ہے۔ میٹا اسے جلد ازجلد بحال کرنے کے لئے کام کررہا ہے۔
سماجوادی پارٹی کے ترجمان چنچل یادونے ایکس پوسٹ میں کہا کہ قومی صدراکھلیش یادوجی کا فیس بک اکاونٹ دکھائی نہ دینا تشویشناک بات ہے۔ جمہوریت میں اظہاررائے اورابلاغ کی آزادی سب سے اہم ہے۔ سوشل میڈیا آج عوام سے جڑنے اوراپنے خیالات کا اظہارکرنے کا ایک طاقتورذریعہ ہے۔ چنانچہ قومی صدرکے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ کا اچانک غائب ہونا کئی سوالات کوجنم دیتا ہے۔
’لوگوں کے دلوں سے خیالات نہیں مٹائے جا سکتے‘
چنچل یادونے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس معاملے پرصورتحال واضح کی جائے اوراگراکاؤنٹ پرکوئی تکنیکی یا دیگرپابندیاں لگائی گئی ہیں توانہیں فوری طورپرحل کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ “یاد رکھیں، پلیٹ فارم سے آوازیں تومٹائی جا سکتی ہیں، لیکن لوگوں کے دلوں سے خیالات نہیں مٹائے جا سکتے، پی ڈی اے کی آوازہرحال میں مضبوط رہے گی۔”
’’کوئی سازش انہیں وزیراعلیٰ بننے سے نہیں روک سکتی: ایم ایل اے‘‘
سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی سنتوش پانڈے نے کہا، “قومی صدر اکھلیش یادو کے آفیشل فیس بک پیج کودوبارہ ہٹانا اظہاررائے کی آزادی پرحملہ ہے۔ انتخابات کی تاریخیں قریب آتے ہی اس طرح کے واقعات کا باربارہونا سنگین سوالات کوجنم دیتا ہے۔ کوئی سازش اکھلیش یادو کواترپردیش کا وزیراعلیٰ بننے سے نہیں روک سکتی۔ میٹا اورفیس بک سے گزارش ہے کہ پارٹی کے قومی صدرکے آفیشل پیج کوفوری طورپربحال کیا جائے۔ 2027 میں اترپردیش کی سیاست میں عوام کی آوازاورمینڈیٹ سب سے اہم ہوگا۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔





