Bharat Express DD Free Dish

Balendra Shah lauds India’s disaster response: ’’ہمالیہ کی طرح مضبوط اور سمندر کی طرح وسیع ہیں ہندوستان۔نیپال کے تعلقات‘‘ وزیراعظم بالیندر شاہ نے قدرتی آفات کے دوران ہندوستان کی بروقت امدد کو سراہا

نیپال کے وزیر اعظم نے کہا کہ دونوں ممالک مشترکہ وژن دستاویز اور مشترکہ پریس ریلیز کے ذریعے اپنے تعاون کو آگے بڑھانے اور مشترکہ کامیابیوں کو اجاگر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے ہندوستان اور نیپال کی دوستی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اعتماد ہمالیہ کی طرح بلند، تعاون دریا کی طرح مسلسل اور خوشحالی مشترکہ آسمان تلے پھلتی پھولتی رہے۔

نئی دہلی: نیپال کے وزیراعظم بالیندر شاہ نے پیر کو ہندوستان اور نیپال کے تعلقات کو ہمالیہ کی طرح مضبوط اور سمندر کی طرح وسیع قرار دیتے ہوئے قدرتی آفات کے دوران ہندوستان کی بروقت مدد اور تعاون کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو ہمالیہ سے نکل کر گنگا میں شامل ہونے والے دریاؤں اور ان سے وابستہ ماحولیاتی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششیں کرنی چاہئیں۔ نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ وفود کی سطح پر بات چیت کے بعد مشترکہ پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے بالیندر شاہ نے کہا کہ باہمی احترام، پختہ اعتماد اور مسلسل خیرسگالی ہندوستان۔نیپال تعلقات کی مضبوط بنیاد ہیں۔ ان کے مطابق دونوں ممالک کے عوام اس بے مثال رشتے کا مرکز ہیں۔ انہوں نے کہا ’’ہندوستان اور نیپال کے تعلقات ہمالیہ کی طرح مضبوط اور سمندر کی طرح وسیع ہیں۔ یہ قربت اتنی گہری ہے کہ اسے صرف الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے۔‘‘

قدرتی آفات میں ہندوستان کی مدد قابل ستائش

نیپالی وزیر اعظم نے قدرتی آفات اور مشکل حالات میں ہندوستان کی بروقت امداد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایک قابل اعتماد اور بھروسے مند پڑوسی کی حیثیت سے ہندوستان نے ہمیشہ ہنگامی حالات میں سب سے پہلے مدد کے لیے آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے اس تعاون کے لیے ہندوستانی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس مدد کے لیے تہہ دل سے ان کے شکر گزار ہیں۔ بالیندر شاہ نے ہمالیہ اور میدانی علاقوں کے درمیان مشترکہ ماحولیاتی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمالیہ صاف پانی کے اہم ذرائع ہیں اور پورے خطے کے لاکھوں لوگوں کی زندگیوں کو سہارا دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمالیہ سے نکل کر گنگا میں بہنے والے شفاف دریا ہمیں اپنے مستقبل اور مشترکہ تقدیر کی یاد دلاتے ہیں۔ یہ صورتحال اس بات کی اہمیت کو واضح کرتی ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے دونوں ممالک کو مل کر اقدامات کرنے چاہئیں۔ نیپال کے وزیر اعظم نے کہا کہ دونوں ممالک مشترکہ وژن دستاویز اور مشترکہ پریس ریلیز کے ذریعے اپنے تعاون کو آگے بڑھانے اور مشترکہ کامیابیوں کو اجاگر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے ہندوستان اور نیپال کی دوستی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اعتماد ہمالیہ کی طرح بلند، تعاون دریا کی طرح مسلسل اور خوشحالی مشترکہ آسمان تلے پھلتی پھولتی رہے۔

نیپال کی تعمیر نو کے لیے 24 ہزار کروڑ نیپالی روپے کا پیکیج

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب وزیر اعظم نریندر مودی نے نیپال میں اگست کے شدید سیلاب کے بعد تعمیر نو اور طویل مدتی ترقی کے لیے 24 ہزار کروڑ نیپالی روپے کے ترقیاتی تعاون پیکیج کا اعلان کیا ہے۔ مودی نے سیلاب میں جان گنوانے والوں کے تئیں گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس پیکیج کا مقصد متاثرہ خاندانوں کی زندگی کو دوبارہ معمول پر لانا، روزگار اور ترقی کے نئے مواقع پیدا کرنا اور مستقبل میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے نیپال کی صلاحیت کو مضبوط بنانا ہے۔ واضح رہے کہ بالیندر شاہ اتوار کو دو روزہ سرکاری دورے پر نئی دہلی پہنچے تھے۔ مارچ 2026 میں وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ ان کا ہندوستان کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔ اس سے قبل انہوں نے راج گھاٹ پر مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا اور راشٹرپتی بھون میں ان کا رسمی استقبال کیا گیا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read