Bharat Express-->
Bharat Express

Samajwadi Party

رانا سانگا پر سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ رام جی لال سمن کے بیان کے بارے میں پوچھے جانے پراکھلیش یادو نے کہا کہ جوتاریخ ایک دوسرے کوبرتریا کمتردکھاتی ہے، جوتاریخ ہماری ترقی میں رکاوٹ بنتی ہے، اسے صرف تاریخ ہی رہنے دینا چاہئے۔

ای ڈی نے بینک لون گھوٹالہ معاملے میں سماج وادی پارٹی کے لیڈر اور سابق ایم ایل اے ونے شنکر تیواری کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔

سماج وادی پارٹی کے قومی ترجمان طارق خان کو مبینہ طور پر لارنس بشنوئی گینگ سے وابستہ ایک شخص کی طرف سے دھمکی آمیز کال موصول ہوئی ہے۔

یوپی میں سماجوادی پارٹی کی رکن اسمبلی پلوی پٹیل کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ جانکاری کے مطابق، وہ سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ کے گھرپرہوئے حملے کی مخالفت میں احتجاج کررہی تھیں۔

کمار وشواس نے مہارانا سانگا کے عزم کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ لیڈروں کو ایسی سیاست سے گریز کرنا چاہیے جس سے ہیروز کی توہین ہو۔ ہمیں اپنی تاریخ پر فخر ہونا چاہیے۔

یوگی آدتیہ ناتھ کے بیان پر ابو اعظمی نے کہا کہ ملک میں مسلمان ہونا جرم بن گیا ہے۔ مسلمانوں کی توہین ہو رہی ہے۔ ایسا ماحول بنایا جا رہا ہے کہ مسلمانوں نے اس ملک کے لیے کچھ نہیں کیا۔ کہا جاتا ہے کہ مسلمانوں نے ملک کو لوٹا۔ میرا ماننا ہے کہ جہاں جہاں بی جے پی کی حکومت ہے وہاں مسلمانوں کو تکلیف دی جا رہی ہے۔

عدالت کے سامنے ابوعاصم اعظمی کی طرف سے دلیل دی گئی کہ ان کا یہ تبصرہ کسی شخص کی توہین کرنے یا مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے لئے نہیں کیا گیا تھا۔ ان کے وکیل مبین سولکرنے عدالت کوبتایا کہ ایف آئی آر میں ان کے مؤکل کے خلاف کسی جرائم کا انکشاف نہیں کیا گیا ہے۔

ابو اعظمی کو مہاراشٹر اسمبلی سے معطل کیے جانے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی نئی بات نہیں ہے، اکثریت ہے، جو بھی سچ بولے گا، جو سچ کا آئینہ دکھائے گا، جو تاریخ کے اوراق پڑھانا چاہے گا، اسے اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ اس میں بات نہیں۔ ان کا یہ کام ہے، لیکن ہم لوگ ابو اعظمی کے ساتھ ہیں۔

سماجوادی پارٹی کے لیڈر ابو عاصم اعظمی اورنگ زیب کی قبر کھودنے کی بات کرنے والے بی جے پی لیڈرفرقہ وارانہ ہم آہنگی خراب کررہے ہیں۔ اورنگ زیب عظیم بادشاہ تھے۔ ان کے وقت میں ہندوستان سونے کی چڑیا تھا۔ سماجوادی پارٹی کے لیڈراس بیان پرآدتیہ ٹھاکرے نے گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

وزیر اعلی یوگی کے مطابق ڈاکٹر امبیڈکر سے متعلق پنچ تیرتھ کو بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے تعمیر کیا تھا۔ ڈبل انجن والی حکومت لکھنؤ میں ڈاکٹر امبیڈکر کے نام پر ثقافتی مرکز بھی بنا رہی ہے۔