Bharat Express

Samajwadi Party

سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے کہا - "یہ ایک بہت لمبی تقریر تھی، آج ہمیں 11 فقروں کا ایک ریزولوشن سننے کو ملا۔ جو لوگ اقرباء پروری کی بات کر رہے ہیں، ان کی اپنی پارٹی (خاندانی) سے بھری ہوئی ہے۔

سماجوادی پارٹی کے قومی صدراکھلیش یادونے سال 2022 اپریل میں عتیق احمد قتل سانحہ کا ذکرکرتے ہوئے یوگی حکومت پربڑا حملہ بولا ہے۔

سنبھل سے سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ضیاء الرحمان برق کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ برق کے گھر پر بلڈوزر ایکشن اور بھاری جرمانے کی تلوار لٹک رہی ہے۔ نقشہ پاس کرائے بغیر مکان کی تعمیر کے حوالے سے انہیں نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

سماجوادی پارٹی کے لیڈراعظم خان نے سنبھل تشدد کے معاملے پر جیل سے پیغام بھجوایا ہے۔ اس پیغام میں انہوں نے خاص اپیل کی ہے۔

بی جے پی نے کہاکہ"سونیا گاندھی اور ایک تنظیم کے درمیان یہ تعلق جو کشمیر کو ایک آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کے خیال کی حمایت کرتا ہے، ہندوستان کے اندرونی معاملات پر غیر ملکی اداروں کے اثر و رسوخ اور اس طرح کے تعلقات کے سیاسی اثرات کو ظاہر کرتا ہے۔

حال ہی میں مہاوکاس اگھاڑی کی دوپارٹیاں شیوسینا (یوبی ٹی) اور سماجوادی پارٹی کے درمیان تکرارجاری ہے۔ شیوسینا کے لیڈر کے ذریعہ بابری مسجد انہدام پرلوگوں کو مبارکباد دینے کے بعد سماجوادی پارٹی نے مہاوکاس اگھاڑی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سنبھل تشدد کیس میں ملوث ایس پی ایم پی ضیاء الرحمان برق کی مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔ حادثے کی صورت میں پولیس برق کے خلاف کارروائی کر سکتی ہے۔ معلومات کے مطابق حادثے کی شکایت پولیس تک پہنچ گئی ہے اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

سماجوادی پارٹی کی 15 رکنی وفد سنبھل تشدد کے متاثرین س ملنے جانے والا تھا، لیکن اپوزیشن لیڈراورسماجوادی پارٹی کے لیڈر پرساد پانڈے کوڈی ایم نے فون کرکے منع کردیا۔

سماج وادی پارٹی کا وفد آج ہفتہ (30 نومبر) کو جمع ہوگا۔ اتر پردیش کے اپوزیشن لیڈر ماتا پرساد کی قیادت میں سماج وادی پارٹی کے 5 ایم پی سمیت 15 لیڈران سنبھل جائیں گے، جو متاثرین سے ملیں گے اور ایس پی سربراہ اکھلیش یادو کو اپنی رپورٹ دیں گے۔

سنبھل تشدد سے متعلق سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادونے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس جھوٹی کہانی بتا رہی ہے۔ سماجوادی پارٹی سربراہ نے مطالبہ کیا ہے کہ مہلوکین کے اہل خانہ کی حکومت مدد کرے۔