Bharat Express

Samajwadi Party

جسٹس پنکج بھاٹیہ الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ میں اس کیس کی سماعت کر رہے تھے۔ ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ انہیں پیر کو سیل بند لفافے میں پیش کی گئی۔ اس ڈی این اے رپورٹ میں متاثرہ کا نمونہ معید خان کے نوکر راجو سے میچ ہوا جس سے زیادتی کی تصدیق ہوئی۔

محبوب علی نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی آئین کی مخالفت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی ریزرویشن مخالف ہے محبوب علی نے دعویٰ کیا کہ ایس پی میں آئینی اصول ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں بچا ہے۔

بھدوہی ضلع سے دو بارکے رکن اسمبلی زاہد بیگ پرالزام ہے کہ انہوں نے گڑھی تالاب کوپاٹ کرغیرقانونی طریقے سے عالیشان مکان بنالیا ہے۔ جس پراب انتظامیہ بلڈوزرچلانے کی تیاری میں ہے۔

اودھیش پرساد سماج وادی پارٹی کے ٹکٹ پر 2024 کا لوک سبھا الیکشن جیت کر ایم پی بنے ہیں۔ اس سے پہلے وہ 2022 میں ملکی پور اسمبلی سے ایم ایل اے بنے تھے۔ یہ سیٹ ان کے ایم پی بننے کے بعد خالی ہوئی تھی۔ ایس پی اپنے بیٹے کو اس سیٹ سے اتارنے کی تیاری کر رہی ہے۔

یادو نے مطالبہ کیا کہ حکومت بہرائچ میں بھیڑیوں کے حملے میں مارے گئے بچوں کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے کی ایکس گریشیا رقم دے اور زخمیوں کو ایک لاکھ روپے دیے جائیں۔

سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے ایکس پر پوسٹ کیا اور لکھا - "اب کوئی گالی گلوچ کا عالمی ریکارڈ بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ کسی شخص کے 'افکار' الفاظ کی شکل میں سامنے آتے ہیں۔ اوپر والا سب کو سمجھ  دے۔

اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ آج غازی آباد میں ہیں۔ غازی آباد کے رام لیلا میدان سے انہوں نے راہل گاندھی اوراکھلیش یادوپرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ دونوں نے کسی کا بھلا نہیں کیا ہے، صرف لوٹ کی ہے۔

 بلڈوزرکارروائی پرسپریم کورٹ کے فیصلے کا تمام اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈران نے استقبال کیا ہے۔ سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادونے کہا ہے کہ انصاف کے سپریم آرڈرنے نہ صرف بلڈوزربلکہ ان لوگوں کی تباہ کن سیاست کوبھی ختم کردیا ہے، جو بلڈوزرکا غلط استعمال کرتے ہیں۔

الزام ہے کہ اعظم خان نے عبداللہ اعظم کے دو پین کارڈ بنائے اور انتخابات کے دوران ان کا استعمال کیا۔ یہ معاملہ ابھی تک عدالت میں زیر سماعت ہے۔ پین کارڈ کے دو معاملوں میں جج کو دوبارہ گواہی دینے کے لیے بلانے کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے عدالت نے عبداللہ اعظم اور اعظم خان دونوں پر جرمانہ عائد کیا تھا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق یونین ٹیریٹری کے 90 حلقوں میں 87.09 لاکھ ووٹر ہیں۔ ان میں سے 42.6 لاکھ خواتین ہیں۔ یہاں پہلی بار ووٹ ڈالنے والے نوجوان ووٹروں کی تعداد 3.71 لاکھ ہے، جب کہ کل 20.7 لاکھ نوجوان ووٹرز ہیں، جن کی عمریں 20 سے 29 سال کے درمیان ہیں۔