”اب یوپی میں نہیں ہوتے فسادات، محرم پربھی امن کا ماحول…“ 2017 کے پہلے مہینوں-مہینوں ہوتا تھا کرفیو، ہاتھرس میں سماجوادی پارٹی-کانگریس پر یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ
ہاتھرس میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اپوزیشن پرسخت تنقید کی۔ محرم کا ذکرکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محرم کے نام پرریاست میں اب کوئی گڑبڑی نہیں ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کی جھونپڑی نہیں گرائی جاتی ہے اورنہ ہی کسی کوکسی قسم کی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
Akhilesh Yadav Visit Ayodhya: ایودھیا میں رام للا کے درشن کرنے جائیں گے اکھلیش یادو، کہا- ”رام نگری میں چل رہا گورکھ دھندا“
پریاگ راج میں منعقدہ پریس کانفرنس میں اتوار (28 جون) کو اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ رام نگری میں فریب کاری (گورکھ دھندا) ہو رہی ہے، اس کی جانکاری ہم لوگوں نے ہی جاری کی تھی۔
Donation Embezzlement: ’’کیا وزیراعلیٰ چوری کی نگرانی کے لیے بنا رہے تھے ایودھیا کے دوروں کا ریکارڈ‘‘؟ اکھلیش یادو کا یوگی آدتیہ ناتھ پر طنز
اکھلیش یادو نے الزام لگایا کہ ایودھیا میں ترقیاتی کام عوام کی توقعات پر پورا نہیں اترے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر سے عقیدت مند ایودھیا آتے ہیں، اس لیے وہاں عالمی معیار کا بنیادی ڈھانچہ اور زائرین کے لیے بین الاقوامی معیار کی سہولت ہونی چاہئے
Who is Pooja pal: شوہر کا قتل، سماجوادی پارٹی سے بغاوت اور اب بی جے پی میں دھماکہ خیز انٹری… جانیے کون ہیں ریاستی نائب صدر بننے والی پوجا پال؟
اتر پردیش بی جے پی کی نئی ریاستی ورکنگ کمیٹی میں پوجا پال کو نائب صدر مقرر کیا گیا ہے۔ سماجوادی پارٹی کی سابق رکنِ اسمبلی پوجا پال کو گزشتہ سال یوگی حکومت کی کھل کر تعریف کرنے کے بعد پارٹی سے نکال دیا گیا تھا۔
Akhilesh on Kakabhushundi: رام مندر چڑھاوا معاملہ، ’کاگ بھسُنڈی‘ کے غائب ہونے پر اکھلیش یادو کا سوال، کہا- ایف آئی آر کے بغیر ایس آئی ٹی بغیر تیر کی کمان
لکھنؤ: ایودھیا کے رام مندر میں چڑھاوے اور عطیات سے متعلق مبینہ بے ضابطگیوں کے تنازع کے درمیان سماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے اب ’’کاگ بھسُنڈی‘‘ کے غائب ہونے کا معاملہ اٹھاتے ہوئے ریاستی حکومت اور جانچ کے عمل پر سوالات کھڑے کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایف آئی آر کے بغیر …
Azam khan Case: قانونی مشکلات میں ایک بار پھر گھرے اعظم خان، پانچ سال پرانی شکایت پر محکمۂ انکم ٹیکس کا نوٹس جاری
سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے لیڈر اعظم خان کے مولانا محمد علی جوہر ٹرسٹ کو محکمۂ انکم ٹیکس، لکھنؤ کی جانب سے نوٹس جاری کیا گیا ہے، جس کی سماعت 23 جون کو ہوگی۔ یہ کارروائی بی جے پی کے رکنِ اسمبلی آکاش سکسینہ کی جانب سے 2021 میں کی گئی شکایت کی بنیاد پر عمل میں آئی ہے۔
Azam Khan Case: رامپور میں یوگی حکومت کا بڑا فیصلہ، اعظم خاں کے مقدمات میں سرکاری پیروی کرنے والے 6 سرکاری وکلاء کو ہٹا دیا گیا
سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈ اعظم خاں کے مقدمات میں حکومت کی جانب سے پیروی کرنے والے 6 وکلاء کو اتر پردیش حکومت نے عہدوں سے ہٹا دیا ہے۔ ہفتے کے روز ضلع مجسٹریٹ رامپور کے جاری کردہ اس کارروائی کے احکامات منظرِ عام پر آئے، جس کے بعد سیاسی اور قانونی حلقوں میں نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔
Tariq Anwar On Samajwadi Party: سماجوادی پارٹی میں انتشارسے متعلق قیاس آرائیوں پر کانگریس رکن پارلیمنٹ طارق انور نے کہا-’اکھلیش یادو کی اپنی پارٹی پرپکڑ…‘
کانگریس کے لوک سبھا رکن پارلیمنٹ طارق انور نے آپریشن ٹائیگرسے متعلق کہا کہ سبھی جانتے ہیں کہ اس میں رقم کا استعمال بہت زیادہ ہوتا ہے۔ اتنی بڑی رقم کی پیشکش کی جاتی ہے کہ ایمانداری ڈگمگا جاتی ہے۔
’جانچ ہونے تک بے وجہ بیان بازی سے گریز کریں… ‘ چندہ چوری پرجاری ایس آئی ٹی جانچ پر وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا بیان
ایودھیا میں رام مندرکے لئے چندہ اورعطیہ کے مبینہ غبن کے سلسلے میں جاری اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم (ایس آئی ٹی) کی تحقیقات کے درمیان، وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے لوگوں پرزوردیا کہ وہ تحقیقات مکمل ہونے تک اس معاملے پرغیر ضروری بیانات دینے سے گریزکریں۔ ایودھیا پہنچنے سے پہلے انہوں نے خبردارکیا کہ کسی بھی قصوروارکوبخشا نہیں جائے گا۔
’’نہ کوئی رکن پارلیمنٹ جائے گا، نہ ٹوٹے گی سماجوادی پارٹی‘‘، یوگی حکومت میں وزیر اوم پرکاش راج بھر کے دعوے پر شیوپال یادو کا پلٹ وار
سماجوادی پارٹی کے لیڈرشیوپال یادو نے اوم پرکاش راج بھر کے سماجوادی پارٹی میں انتشار کے دعووں کو از سرنو خارج کیا ہے۔ انہوں نے راج بھرپر بی جے پی کے لئے جھوٹ اور سازش پھیلانے کا الزام لگایا۔ شیوپال یادو نے زور دے کر کہا کہ سماجوادی پارٹی متحد ہے اور 2027 کے اسمبلی الیکشن میں اکھلیش یادو کی قیادت میں حکومت بنائے گی۔





