Bharat Express

Samajwadi Party

سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اودھیش پرساد نے کہا- "بی جے پی اس ملک میں جس طرح کا ماحول بنا رہی ہے وہ ملک کی آزادی پر بد نما داغ ہے۔

اکھلیش نے کہا کہ یہ حکومت غریبوں کو بھیڑیوں سے نہیں بچا پاتی ہے، اس حکومت کو ہماری صحت کی فکر کیوں ہے۔ انہیں اس بات کی فکر کیوں ہے کہ وہاں بچھو ہے، اس حکومت میں بچھو ہے۔ سماجوادیوں کی تحریک اسی طرح چلتی رہے گی۔

سماجوادی پارٹی نے میرا پور، کندرکی، غازی آباد صدر اورعلی گڑھ کی خیرسیٹ پرامیدواروں کے ناموں کا اعلان ابھی نہیں کیا ہے۔ یوپی کی 10 سیٹوں پراس سال کے آخرمیں اسمبلی کے ضمنی الیکشن ہونے ہیں۔

ایس پی آفس میں اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ مرکز میں بی جے پی کی حکومت چلنے والی نہیں بلکہ گرنے والی ہے۔ بی جے پی حکومت نے کسانوں، نوجوانوں اور تاجروں کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔

کیرانہ کے ایم پی نے کہا - "وہ ہر بار اپنی زبان سے نفرت کے بیج بو کر قانون سے بچ جاتا ہے۔ کیونکہ ریاستی حکومتیں اپنا فرض ایمانداری سے ادا نہیں کر پا رہی ہے۔

جسٹس پنکج بھاٹیہ الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ میں اس کیس کی سماعت کر رہے تھے۔ ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ انہیں پیر کو سیل بند لفافے میں پیش کی گئی۔ اس ڈی این اے رپورٹ میں متاثرہ کا نمونہ معید خان کے نوکر راجو سے میچ ہوا جس سے زیادتی کی تصدیق ہوئی۔

محبوب علی نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی آئین کی مخالفت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی ریزرویشن مخالف ہے محبوب علی نے دعویٰ کیا کہ ایس پی میں آئینی اصول ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں بچا ہے۔

بھدوہی ضلع سے دو بارکے رکن اسمبلی زاہد بیگ پرالزام ہے کہ انہوں نے گڑھی تالاب کوپاٹ کرغیرقانونی طریقے سے عالیشان مکان بنالیا ہے۔ جس پراب انتظامیہ بلڈوزرچلانے کی تیاری میں ہے۔

اودھیش پرساد سماج وادی پارٹی کے ٹکٹ پر 2024 کا لوک سبھا الیکشن جیت کر ایم پی بنے ہیں۔ اس سے پہلے وہ 2022 میں ملکی پور اسمبلی سے ایم ایل اے بنے تھے۔ یہ سیٹ ان کے ایم پی بننے کے بعد خالی ہوئی تھی۔ ایس پی اپنے بیٹے کو اس سیٹ سے اتارنے کی تیاری کر رہی ہے۔

یادو نے مطالبہ کیا کہ حکومت بہرائچ میں بھیڑیوں کے حملے میں مارے گئے بچوں کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے کی ایکس گریشیا رقم دے اور زخمیوں کو ایک لاکھ روپے دیے جائیں۔