Election Commission On Elections 2026: انتخابات کو لے کر الیکشن کمیشن کا سخت موقف، اے آئی اور گمراہ کن سوشل میڈیا مواد کے خلاف فوری کارروائی کا اعلان
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں، امیدوار اور انتخابی مہم سے وابستہ افراد سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کا ذمہ دارانہ اور اخلاقی استعمال یقینی بنائیں۔ اس سلسلے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ 2000، آئی ٹی رولز 2021 اور ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ (ایم سی سی) کی مکمل پابندی لازمی قرار دی گئی ہے۔
New Motion Planned Against CEC Gyanesh Kumar: چیف الیکشن کمشنر کے خلاف اپوزیشن کی نئی حکمت عملی، گیانیش کمار کو ہٹانے کے لیے نیا اور جامع نوٹس لانے کی تیاری
اطلاعات کے مطابق کانگریس، ترنمول کانگریس، سماجوادی پارٹی اور ڈی ایم کے سمیت کئی بڑی اپوزیشن جماعتیں اس معاملے پر سرگرم ہو گئی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ ان جماعتوں کے کم از کم پانچ سینئر اراکین پارلیمنٹ مل کر ایک نیا اور جامع نوٹس تیار کر رہے ہیں، جس میں پہلے کے مقابلے میں زیادہ مضبوط دلائل اور نئے الزامات شامل کیے جائیں گے۔
Iqra Hasan on Women’s Reservation Bill: ”خواتین ریزرویشن بل کی آڑمیں…‘‘، سماجوادی پارٹی رکن پارلیمنٹ اقرا حسن کا بڑا دعویٰ
سماجوادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ اقرا حسن نے مرکزی حکومت کو گھیرتے ہوئے کہا کہ ڈی لمیٹیشن کو انہوں نے خواتین ریزرویشن بل کے ساتھ جوڑ دیا، جس کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔
Amit Shah-Akhilesh Yadav Debate: لوک سبھا میں غازی آباد کے ووٹر ڈیٹا پر گرما گرم بحث، وزیر داخلہ امت شاہ اور اکھلیش یادو آمنے سامنے، حدبندی پر چھڑ گئی نئی بحث
لوک سبھا کے خصوصی اجلاس میں تین اہم بلوں پر ووٹنگ سے عین قبل ایوان کا ماحول اس وقت گرما گیا جب مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور سماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو کے درمیان غازی آباد کے ووٹر ڈیٹا کو لے کر شدید بحث چھڑ گئی۔ یہ بحث نہ صرف اعداد و شمار تک محدود رہی بلکہ ملک میں نئی حدبندی (ڈی لمیٹیشن) کی ضرورت پر بھی مرکوز ہو گئی۔
Akhilesh Yadav: اکھلیش یادو کا ’ساس بہو‘ بیان، اسمرتی ایرانی کا پلٹ وار — “سیریل چھوڑ کر پارلیمنٹ پر توجہ دیں”
اکھلیش یادو نے مزید کہا کہ جو پارٹی اپنے تنظیمی ڈھانچے میں خواتین کو مناسب نمائندگی نہیں دیتی، وہ خواتین کے حقوق کی بات کیسے کر سکتی ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ جن 21 ریاستوں میں بی جے پی کی حکومت ہے، وہاں کتنی خواتین وزرائے اعلیٰ ہیں۔
Women’s Reservation Bill 2026: پارلیمنٹ میں مسلم خواتین کی ریزرویشن پر چھڑگئی جنگ، اکھلیش یادونے کہا، کیا مسلم خواتین آدھی آبادی میں نہیں آتیں؟ امت شاہ نے یہ دیا یہ سخت جواب
حکومت کی طرف سے پیش کردہ بل کے بارے میں سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ دھرمیندر یادو نے لوک سبھا میں کہا، ”ہم آئین (131 ویں ترمیم) بل، 2026، یونین ٹیریٹریز لاز (امیڈمنٹ) بل، 2026، یونین ٹیریٹریزلا (ترمیمی) بل، 2026 کی مخالفت کرتے ہیں، جس میں کوئی دوسری پارٹی نہیں ہے۔ خواتین کے ریزرویشن کی اتنی بڑی حامی ہے۔“
Women Reservation Bill: خواتین ریزرویشن بل پر سیاست گرم، سماجوادی پارٹی اور کانگریس کی حمایت مگر مسودہ پیش کرنے کا مطالبہ
کانگریس کے رکن پارلیمنٹ عمران مسعود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کو ہر معاملے کو ایک ”ایونٹ“ بنانے کی عادت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو اس طرح کے حساس معاملات پر سنجیدگی سے کام کرنا چاہیے۔ ان کے مطابق حکومت نے ابھی تک بل کا مسودہ پیش نہیں کیا، لیکن اس کے باوجود اپوزیشن سے تعاون مانگا جا رہا ہے، جو قابل اعتراض ہے۔
SP MLA Ashu Malik visited JHI English Academy: دیہی تعلیم کا نیا باب ہے جے ایچ آئی انگلش اکیڈمی، سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر آشو ملک نے کیا اکیڈمی کا دورہ
جمیعت حمایت الاسلام کے زیراہتمام چلنے والی جے ایچ آئی انگلش اکیڈمی کے صدر قاری ابرار جمال سے سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی اور سابق ریاستی وزیر آشو ملک نے ملاقات کی اور ان کے ذریعہ دیہی علاقوں میں انگریزی تعلیم کے فروغ کی کاوشوں کو سراہا۔
Samajwadi Party Maharashtra: ابو فرحان اعظمی بنے ایس پی مہاراشٹر کے صوبائی جنرل سکریٹری، نوجوانوں پر رہے گا فوکس
سماجوادی پارٹی (ایس پی) کے صوبائی صدر ابو عاصم اعظمی نے بڑا فیصلہ لیتے ہوئے ابو فرحان اعظمی کو ممبئی اور مہاراشٹر صوبہ کا نیا جنرل سکریٹری مقرر کیا ہے۔ یہ تقرری تنظیم کو مضبوط بنانے کے مقصد سے کی گئی ہے۔
UP Politics: اے آئی ایم آئی ایم نے کہا- مسلمانوں کو غلام سمجھتے ہیں اکھلیش یادو، اب آیا سماجوادی پارٹی کا زبردست جواب
سماجوادی پارٹی نے اے آئی ایم آئی ایم کے ان الزامات پرجواب دیا ہے، جس میں کہا گیا تھا کہ سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو مسلمانوں کواپنا غلام سمجھتے ہیں۔ اے آئی ایم آئی ایم لیڈران کے اس بیان پرمئو ضلع کی گھوسی لوک سبھا انتخابی حلقہ سے رکن پارلیمنٹ اورسماجوادی پارٹی کے لیڈرراجیورائے نے ردعمل دیا ہے۔





