Bharat Express DD Free Dish

Samajwadi Party

اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ جب ایس آئی آر کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور پوری ووٹر لسٹ کی ریویژن ہو گئی ہے تو پھر فارم 7 لینے کی کیا ضرورت ہے؟ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر ووٹر لسٹ پہلے ہی درست کی جا چکی ہے تو ووٹ کاٹنے کے لیے الگ سے فارم 7 کیوں استعمال کیا جا رہا ہے۔

اتر پردیش کے مرادآباد ضلع میں سماج وادی پارٹی کے بلاری اسمبلی حلقے سے رکن اسمبلی محمد فہیم عرفان اور ان کے اہلِ خانہ کو بڑا انتظامی اور سیاسی جھٹکا لگا ہے۔ ضلع انتظامیہ نے جانچ کے بعد فہیم عرفان اور ان کے خاندان کے ذات کے سرٹیفکیٹس کو جعلی قرار دیتے ہوئے منسوخ کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد نہ صرف ان کی قانونی مشکلات بڑھنے کا خدشہ ہے۔

سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ سب کی اپنی اپنی آستھا ہے۔ اگر میں کھڑے ہو کر قرآن شریف کی کوئی سورہ پڑھوں اور کسی ایسے بھائی سے، جو مسلمان نہ ہو، اسے پڑھنے کے لیے کہوں تو میں سمجھتا ہوں کہ یہ غلط ہوگا۔

کانگریس رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے آج پیش ہونے والے بجٹ سے متعلق بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بجٹ سے مجھے کوئی امید نہیں ہے۔ بجٹ پیش ہونے سے پہلے پرینکا گاندھی کے علاوہ دیگراپوزیشن لیڈران کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔

یوپی کے کانپور کے سابق رکن اسمبلی عرفان سولنکی کو الہ آباد ہائی کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے گینگسٹر کیس میں ان کی درخواست کو خارج کردیا ہے، جس میں انہوں نے نچلی عدالت میں مقدمے کو خارج کرنے کی اپیل کی تھی۔

اتر پردیش کے کانپور کی سیسامؤ سیٹ سے سابق رکن اسمبلی اور سماج وادی پارٹی کے لیڈر عرفان سولنکی کو الہ آباد ہائی کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے گینگسٹر کیس میں ان کی عرضی کو خارج کر دیا، جس میں انہوں نے نچلی عدالت میں چل رہے مقدمے کو منسوخ کرنے کی مانگ کی تھی۔

سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادونے کولکاتا میں بی جے پی پرسخت حملہ کیا۔ انہوں نے ای ڈی تنازعہ میں ممتا بنرجی کی حمایت کی اوربی جے پی پرپین ڈرائیومعاملے میں سوال اٹھایا۔ اکھلیش یادونے بنگال اوریوپی میں ووٹرلسٹ سے کروڑوں نام ہٹانے پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے جمہوریت کے لئے خطرہ بتایا اور الیکشن کمیشن کی غیرجانبداری پرسوال اٹھایا۔

مین پوری رکن پارلیمنٹ ڈمپل یادونے ضلع مجسٹریٹ کو خط لکھ کرایس آئی آرمہم کے دوسرے مرحلے میں سنگین سوال اٹھائے ہیں۔ انہوں نے تاخیرسے شروع ہوئی اس مہم اور نوٹس جاری کرنے کی سست رفتاری پرتشویش کا اظہارکیا ہے، جس سے 'نو میپنگ رائے دہندگان کے متاثرہونے کا الزام لگایا ہے۔

سماجوادی پارٹی کے قومی صدراور سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے مزید لکھا کہ آج بی جے پی پربھروسہ کرنے والے اپنے کو ٹھگا ہوا نہیں بلکہ بہت توہین محسوس کررہے ہیں۔

فخرالحسن چاند نے کہا کہ مندر اور مسجد کے مسائل پر سماجوادی پارٹی کو کوئی بیان دینے کی ضرورت نہیں، کیونکہ ان مسائل پر ملک کا مستقبل نہیں ٹکتا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے نوجوان بیروزگاری اور مہنگائی جیسی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔