Bharat Express

Samajwadi Party

سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ انڈیا اتحاد کی حکومت بننے پر آٹا کے ساتھ ساتھ ڈاٹا (انٹرنیٹ ڈیٹا) بھی مفت دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہماری حکومت بنتی ہے تو عوام کو کئی طرح کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

کنڈا رکن اسمبلی رگھوراج پرتاپ سنگھ عرف راجا بھیا، اب کھل کر بی جے پی کے خلاف آگئے ہیں۔ یوپی کی تین سیٹوں پراثر پڑنا طے مانا جا رہا ہے۔

جن 8 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں فیز-5 میں ووٹنگ ہو رہی ہے ان میں بہار، جموں و کشمیر، لداخ، جھارکھنڈ، مہاراشٹر، اڈیشہ، اتر پردیش اور مغربی بنگال شامل ہیں۔ اس مرحلے میں ممبئی، تھانے، لکھنؤ جیسے شہروں میں بھی ووٹنگ ہو رہی ہے۔

سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اور مین پوری کی امیدوار ڈمپل یادو نے گونڈا لوک سبھا حلقہ سے ایس پی امیدوار شریا ورما کی حمایت میں روڈ شو کیا۔ اس دوران انہوں نے پی ایم مودی اور سی ایم یوگی کو نشانہ بنایا۔ڈمپل نے کہا کہ جو پریوار والے نہیں ہیں وہ  پریوار کا درد  نہیں سمجھ سکتے۔

مہان دل کے قومی صدر کیشو دیو موریہ نے ایک ایکس پوسٹ کیا اور لکھا - "اس بار اتر پردیش میں کچھ حیرت انگیز ہونے والا ہے، کانگریس زیادہ سیٹیں جیتے گی اور سماج وادی پارٹی کانگریس سے کم سیٹیں جیتے گی!

اکھلیش نے کہا کہ جب سماج وادی پارٹی انڈیا اتحاد کی حکومت بنے گی تو ہم راشن کا معیار بہتر بنائیں گے اور آٹے کے ساتھ مفت ڈیٹا بھی دیں گے۔ جتنا آٹا صحت کے لیے ضروری ہے اتنا ہی ڈیٹا مستقبل کے لیے بھی بہت ضروری ہے۔

ایک دن پہلے ذرائع نے بتایا تھا کہ اگرچہ راجہ بھیا نے اسٹیج سے ایس پی کو انتخابی حمایت دینے سے انکار کر دیا ہے، لیکن حامیوں کو پارٹی کے ساتھ کھڑے ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

اکھلیش یادو نے فیض آباد میں  انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری سرکار بنی تو ہم کسانوں کا قرض معاف کریں گے۔موجودہ حکومت میں سب سے زیادہ پیپر لیک ہوئے ہیں ، یہ حکومت نوجوانوں کو نوکری نہیں دے پارہی ہے۔

اس سے پہلے جن وادی پارٹی کے بانی اور صدر سنجے چوہان نے بھی ایس پی سے حمایت واپس لے لی تھی اور اسے بی جے پی کی بی ٹیم قرار دیا تھا۔

غازی پور کے رکن پارلیمنٹ افضال انصاری کے معاملے میں 20 مئی کو سماعت ہوگی۔ اس درمیان غازی پور لوک سبھا سیٹ سے افضال انصاری اوران کی بیٹی نصرت نے پرچہ نامزدگی داخل کردی ہے۔