Bharat Express DD Free Dish

Samajwadi Party

لوک سبھا الیکشن کے لئے یوپی میں انڈیا الائنس کے درمیان سیٹوں کی تقسیم فائنل ہوگئی ہے۔ کانگریس 17 سیٹوں پر امیدوار اتارے گی۔

لوک سبھا الیکشن کے لئے سماجوادی پارٹی نے اترپردیش کی 31 سیٹوں پراپنے امیدواروں کا اعلان کردیا ہے۔ وہیں اب شام میں کانگریس-سماجوادی پارٹی کے درمیان الائنس کا باضابطہ اعلان کیا جاسکتا ہے۔

لوک سبھا الیکشن 2024 کے لئے یوپی میں کانگریس اور سماجوادی پارٹی کے درمیان سیٹ شیئرنگ فائنل ہوگئی ہے اور دونوں پارٹیاں الائنس میں ہی الیکشن لڑیں گی۔

کانگریس اور سماجوادی پارٹی کے درمیان الائنس ٹوٹ جانے کے بعد سیٹ شیئرنگ پر بات تمام رکاوٹوں کو پار کرتے ہوئے فائنل ہوگئی ہے۔ اس الائنس کا اعلان خود اکھلیش یادو نے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے ساتھ الائنس ہوگا۔

سماج وادی پارٹی نے 30 جنوری کو 16 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی تھی۔ اس کے بعد 11 امیدواروں کی دوسری فہرست 19 فروری کو آئی اور 5 امیدواروں کی تیسری فہرست 20 فروری کو جاری کی گئی۔

سماجوادی پارٹی نے شیو پال سنگھ یادو کو لوک سبھا الیکشن میں ٹکٹ دینے کا اعلان کردیا ہے۔ ساتھ ہی کیرانہ سے اقراء حسن کو ٹکٹ دے دیا ہے، جو کافی دنوں سے تیاریوں میں مصروف تھیں۔

کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال نے کہا ہے کہ اترپردیش میں سماجوادی پارٹی سے الائنس سے متعلق بات چیت جاری ہے اور یہ تقریباً فائنل اسٹیج میں ہے اور ہم جلد ہی اس کا اعلان کریں گے۔

سماجوادی پارٹی سے استعفیٰ کے بعد سوامی پرساد موریہ نے منگل کو ایم ایل سی عہدے سے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔ اس سے پہلے انہوں نے پارٹی کے جنرل سکریٹری عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

اس سے قبل سماجوادی پارٹی نے کانگریس کو 17 سیٹوں کی پیشکش کی تھی اورفیصلہ لینے کے لئے گیند کانگریس کے پالے میں ڈال دیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ تین سیٹوں کی وجہ سے دونوں پارٹیوں کے درمیان بات نہیں بن سکی۔

کانگریس کے سینئر لیڈر جے رام رمیش نے کہا کہ جب مختلف پارٹیوں کے درمیان معاہدہ ہوتا ہے تو ہر پارٹی کچھ لینا چاہتی ہے، لیکن کچھ دینا بھی ہوتا ہے، اس لیے کچھ وقت لگ رہا ہے۔