Bharat Express

Samajwadi Party

کانگریس نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اطلاع مل رہی ہے کہ امبیڈکر نگر سے انڈیا اتحاد کے امیدوار لال جی ورما کو گھر میں نظر بند کر دیا گیا ہے۔

اعظم گڑھ کے بی جے پی امیدوار دنیش لال نے کہا کہ جب اعظم گڑھ سے ایس پی امیدوار دھرمیندر یادو ہاریں گے تب انہیں سمجھ میں آئے گا کہ اعظم گڑھ کے یادو اپنے دم پر الیکشن جیت کر پارلیمنٹ تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

دراصل، گینسڑی اسمبلی سیٹ پرتقریباً سوا لاکھ مسلم رائے دہندگان ہیں، اس لئے اسے مسلم اکثریتی سیٹ مانا جاتا ہے۔ 80 ہزار سے زائد مسلم ووٹ پول ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اس لئے تینوں پارٹیوں کے امیدوار مسلم ووٹوں پر خاص توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔

سماجوادی پارٹی نے شراوستی سے موجودہ ایم پی رام شرومنی ورما کوامیدواربنایا ہے جبکہ ڈومریا گنج سے برہمن طبقے کا بڑا چہرہ مانے جانے والے کشل تیواری کو ٹکٹ دیا ہے۔ بی جے پی نے شراوستی سے ایم ایل سی اور یوپی کے سی ایم کے بے حد قریبی ساکیت مشرا کو ٹکٹ دیا جبکہ ڈومریا گنج سے موجودہ ایم پی جگدمبیکا پال قسمت آزما رہے ہیں۔

ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے جنستہ دل (ڈیموکریٹک) کے صدر رگھوراج پرتاپ سنگھ عرف راجہ بھیا کا نام لیے بغیر ہی اسٹیج سے بڑا اشارہ دیا ہے۔

ایس پی سماجوادی پارٹی کے رکن پا رلیمنٹ نے کہا کہ اب ہندو بھائی ان کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے، کوئی طاقت ہندوؤں اور مسلمانوں کو ایک دوسرے سے الگ نہیں کر سکتی۔

یہ دعویٰ ایسے وقت میں کیا جا رہا ہے جب راجہ بھیا کی پارٹی جنستہ دل کے ضلع صدر سنجو مشرا مرکزی وزیر انوپریہ پٹیل کے بیان کے بعد سماج وادی پارٹی کے دفتر پہنچے۔ انوپریہ پٹیل کے خلاف مہم چلانے کے لیے کنڈا میں ایک میٹنگ ہوئی۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ مہلوک کے اہل خانہ کی شکایت پر انسپکٹر وریندر کشواہا اور ان کے نامعلوم ساتھی پولیس والوں کے خلاف منگل کی دیر رات قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ڈمپل یادو نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کی حکومت نے اعظم گڑھ کی ترقی میں تعاون کیا ہے۔ آج نوجوان روزگار کے حصول کے لیے سڑکوں پر جدوجہد کر رہے ہیں۔

منگل کے روز اعظم گڑھ واقع لال گنج میں ریلی کرنے پہنچے تھے۔ اس دوران وہاں بھگدڑ مچ گئی۔ یہ تیسری بارہے جب اکھلیش یادو کے انتخابی جلسہ میں بھیڑ بے قابو ہوگئی۔