Bharat Express

Mata Prasad Pandey LOP: چچا شیو پال یادو کو لگا جھٹکا، اکھلیش یادو نے اس برہمن لیڈر کو اسمبلی میں بنایا اپوزیشن لیڈر

تمام قیاس آرائیوں کے برعکس سماجوادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو نے ماتا پرساد پانڈے کو اپوزیشن لیڈر بنایا، کافی دنوں سے یہ بحث جاری تھی کہ اکھلیش یادو اسمبلی میں چچا شیو پال کو بھی یہ ذمہ داری دے سکتے ہیں۔

اکھلیش یادو نے اس برہمن لیڈر کو اسمبلی میں بنایا اپوزیشن لیڈراکھلیش یادو نے اس برہمن لیڈر کو اسمبلی میں بنایا اپوزیشن لیڈر

اترپردیش کی سیاست میں طویل عرصے سے جاری یہ بحث اب ختم ہو گئی ہے کہ یوپی اسمبلی میں حزب اختلاف کا لیڈر کون ہوگا۔ برہمن چہرہ ماتا پرساد پانڈے کے نام کو سماج وادی پارٹی نے اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے طور پر منظوری دے دی ہے۔ سماجوادی پارٹی کی جانب سے ایک خط جاری کرکے اس کا اعلان کیا گیا ہے۔ ماتا پرساد پانڈے اکھلیش کے دور حکومت میں اسمبلی اسپیکر بھی رہ چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی سماجوادی پارٹی نے قانون ساز اسمبلی میں چیئرمین بورڈ کی ذمہ داری محبوب علی کو، کمال اختر کو چیف وہپ اور راکیش کمار عرف آر کے ورما کو ڈپٹی وہپ کی ذمہ داری دی ہے۔

تمام قیاس آرائیوں کے برعکس سماجوادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو نے ماتا پرساد پانڈے کو اپوزیشن لیڈر بنایا، کافی دنوں سے یہ بحث جاری تھی کہ اکھلیش یادو اسمبلی میں چچا شیو پال کو بھی یہ ذمہ داری دے سکتے ہیں۔ تاہم اب اس فہرست سے شیو پال کا نام بھی نکال دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ سماجوادی پارٹی لیڈر اندرجیت سروج کا نام بھی اس فہرست میں تھا، جب کہ انہوں نے اپنے بیان میں صاف کہہ دیا تھا کہ میں یوپی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی دوڑ میں شامل نہیں ہوں، جس کو بھی قومی صدر منتخب کریں گے وہی سب سے آگے ہوگا۔

پی ڈی اے کے بعد اکھلیش نے برہمن کارڈ کھیلا۔

اب سدھارتھ نگر کی اٹوا سیٹ سے ایم ایل اے ماتا پرساد پانڈے کل سے یوپی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی کرسی پر بیٹھیں گے۔ پی ڈی اے کے بعد اب اکھلیش یادو نے یوپی کی سیاست میں یہ حیران کن برہمن کارڈ کھیلا ہے۔ ماتا پرساد پانڈے سماجودای پراٹی سربراہ اکھلیش یادو کے قریبی مانے جاتے ہیں، گزشتہ کئی ایام سے یہ بات گشت کر رہی تھی کہ  کہ سماجوادی پارٹی صدر اپنے پی ڈی اے کے تحت آنے والے پسماندہ طبقے سے آنے والے لیڈر کو یہ ذمہ داری دیں گے۔ حالانکہ اکھلیش نے ماتا پرساد پانڈے کے نام پر مہر لگا کر سب کو حیران کر دیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read