Bharat Express DD Free Dish

Samajwadi Party

سابق رکن پارلیمنٹ رضوان ظہیر طویل عرصے سے بلرام پورکی سیاست میں ایک بااثرنام رہے ہیں۔ خاص طور پر تلسی پورعلاقے میں ان کی سیاسی گرفت اورسرگرمیاں ہمیشہ زیربحث رہی ہیں۔ گزشتہ تقریباً 4 برس سے قتل کے اس معاملے کی وجہ سے ان کی سیاسی سرگرمیاں متاثر رہی ہیں۔ اب عدالت سے بری ہونے کے بعد ان کے لیے دوبارہ فعال سیاست میں واپسی کی راہ آسان ہو سکتی ہے۔

 یوپی اسمبلی الیکشن 2027 سے پہلے برہمنوں کواپنے ساتھ لانے کے لئے سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادونے جنیشورمشرا کی جینتی پربغیرنام لئے وکاس دوبے کویاد کیا اور یوگی حکومت سے متعلق بڑا دعویٰ کیا۔

فیروزآباد واقع جسرانا سے سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی سچن یادو کو اسمبلی میں وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی تصویر لے کراحتجاج کرنے کی وجہ سے اسپیکر نے پورے سیشن کے لئے معطل کردیا ہے۔

وزیر خزانہ کی جانب سے پیش کیے گئے ضمنی بجٹ میں توانائی کے شعبے کے لیے 4,722 کروڑ روپے جبکہ محکمہ سماجی بہبود کے لیے 1,655 کروڑ روپے کے اضافی فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ بجٹ ریاست میں بنیادی ڈھانچے کی توسیع، صنعتی سرمایہ کاری، صحت کی سہولیات کو مضبوط بنانے اور زرعی شعبے کی ترقی کو فروغ دینے کے مقصد سے تیار کیا گیا ہے۔

لوک سبھا فی الحال پیپرلیک کو روکنے کے لئے ایک ترمیمی بل پربحث کر رہی ہے۔ سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے پیپر لیک سے متعلق حکومت پر سخت نکتہ چینی کی ہے۔ اکھلیش یادو نے دعویٰ کیا کہ اترپردیش میں 20 سے زائد امتحانات کے پرچے لیک ہوئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ رام مندر میں دیئے گئے چندے اور چڑھاوے میں بھی بے ضابطگیوں کے الزامات سامنے آئے ہیں۔

سماجوادی پارٹی سربراہ نے حکومت سے پوچھا، طلبہ کے کون سے مطالبات تسلیم کیے گئے؟ احتجاج کرنے والے طلبہ کے خلاف مقدمات کیوں درج کیے جا رہے ہیں؟ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا کہ اتنی بڑی تحریک حکومت کی کوششوں سے ختم ہوئی یا حکومت نے طلبہ کے مطالبات تسلیم کرکے پسپائی اختیار کی؟

 سماجوادی پارٹی کے قومی صدراکھلیش یادو نے یوپی میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسدالدین اویسی کے ساتھ اتحاد پرردعمل ظاہرکیا ہے۔ انہوں نے اویسی کی پارٹی کے ساتھ جانے سے متعلق یہ بڑی بات کہی ہے۔

سماجوادی پارٹی کے صدر اور اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش  یادو نے ایک بار پھر ریاست کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے ایک طنزیہ سوشل میڈیا پوسٹ کی ہے، جس نے ریاست کی سیاسی فضا کو گرم کر دیا ہے۔

سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اور اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ بی جے پی کے اپنے حامی بھی اب پارٹی کی کارکردگی سے مایوس اور شرمندہ محسوس کر رہے ہیں۔

جوہریونیورسٹی کو بچانے کی جنگ جاری ہے۔ سماجوادی پارٹی کا وفد آج رام پور جائے گا۔ رام پور ڈیولیپمنٹ اتھارٹی نے یونیورسٹی کی 38 عمارتوں کو منہدم کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس سے متعلق سماجوادی پارٹی کے لیڈران میں زبردست ناراضگی ہے۔ سماجوادی پارٹی کا کہنا ہے کہ جوہر یونیورسٹی پر بلڈوزر چلانا ’تعلیم کے حقوق‘ کو منہدم کرنے جیسا ہے اور یہ آئین کی روح کے خلاف ہے۔