بہاراسمبلی الیکشن کا اعلان اکتوبر کے پہلے ہفتے میں کیا جاسکتا ہے۔
UP ByPolls 2024: اترپردیش میں جاری ضمنی الیکشن کے درمیان الیکشن کمیشن نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے سخت کارروائی کی ہے۔ ذرائع کے مطابق، سماجوادی پارٹی کے ذریعہ سوشل میڈیا پریوپی ضمنی الیکشن کے دوران کچھ طبقات کو ووٹنگ سے روکے جانے کی شکایتوں پرنوٹس لیتے ہوئے چیف الیکشن کمشنرراجیوکمارنے سی ای او یوپی اورسبھی ضلع الیکشن افسر، ریٹرننگ افسران کوسخت احکامات دیئے ہیں کہ ووٹنگ کے عمل کومنصفانہ اوریقینی بنایا جائے۔
الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ سبھی شکایتوں کا فوراً نوٹس لے کرفوری کارروائی کریں اوراسے سوشل میڈیا کے ذریعہ شکایت کرنے والے کوٹیگ کرکے انفارم کریں۔ کسی بھی اہل ووٹرس کوووٹنگ سے نہ روکا جائے۔ کسی بھی طرح کا متعصبانہ رویہ برداشت نہیں کیا جائے گا اورشکایت ملنے پراگرکوئی قصوروار پایا گیا توسخت کارروائی کی جائے گی۔
افسران پرہوئی کارروائی
الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ سبھی 9 اضلاع میں تعینات پولیس اورجنرل سپروائزرزکوبھی سخت ہدایت دی گئی ہے کہ وہ سخت نظررکھیں اوریہ یقینی بنائیں کہ ووٹنگ پُرامن اورمنصفانہ طریقے سے ہو۔ کانپورمیں اکھلیش یادوکی شکایت پرنوٹس لیتے ہوئے متعلقہ پولیس افسران کو معطل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے جانکاری دی کہ اترپردیش میں چل رہے ضمنی الیکشن میں موصول ہونے والے مختلف شکایتوں پرکارروائی کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے رائے دہندگان (ووٹروں) کوووٹ ڈالنے سے روکنے سے متعلق الیکشن کمیشن کی گائیڈ لائن کی خلاف ورزی کرنے والے پولیس اہلکاروں کومعطل کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Manipur Political Crisis: منی پور میں بی جے پی حکومت پر خطرات کے بادل، 19 اراکین اسمبلی ہوئے باغی
واضح رہے کہ لکھنؤمیں ایک پریس کانفرنس کے دوران اکھلیش یادونے کہا کہ کندرکی کے تھانہ انچارج پردیپ سہراوت، اے ڈی ایم مراد آباد، کمشنرآنجانیے کے نام کوکون نہیں جانتا، سیسا مئوکے ڈی ایس پی دنیش ترپاٹھی، انسپکٹرچمن گنج دنیش بشٹ، رمیش شریواستو انسپکٹر کرنل گنج، یہاں سبھی ووٹ سماجوادی پارٹی کو مل رہے ہیں، لیکن یہ افسران بدعنوانی کروا رہے ہیں۔ بی جے پی سے جھوٹا کوئی نہیں۔ بی جے پی کے ووٹرخود نہیں نکل رہے ہیں۔
-بھارت ایکسپریس
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

