EC Announces Voter List Revision: الیکشن کمیشن نے جاری کیا نیا شیڈول، 12 نومبر کو آئے گی ڈرافٹ ووٹر لسٹ، جانئے غلطیوں کی اصلاح کیسے کرائیں
اتر پردیش اور بہار سمیت 17 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹر لسٹوں کی خصوصی مختصر نظرثانی کا اعلان، 4 جنوری 2027 کو جاری ہوگی حتمی فہرست۔
Rahul Gandhi at Press Conference: وزیر اعظم سے لے کر سپاہی تک کو سزا دلوائیں گے، پریس کانفرنس میں راہل گاندھی کا اعلان
راہل گاندھی نے پولیس اہلکاروں کے مبینہ تشدد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تمام طلبہ سے کہا ہے کہ وہ واقعات کی ویڈیو ریکارڈنگ محفوظ رکھیں اور ثبوت انہیں بھیجیں۔ ان کے مطابق، جب یہ معاملہ مکمل طور پر سامنے آجائے گا تو ان ثبوتوں کی مدد سے قصورواروں کے خلاف کارروائی یقینی بنانے کی کوشش کی جائے گی۔انہوں نے کہا، ’’جب یہ پورا معاملہ ختم ہوگا تو ہم ان تمام ثبوتوں کا استعمال کریں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ جسے سزا ملنی چاہیے،
INDIA Bloc: سڑک سے سپریم کورٹ تک لڑائی، نومبر میں اپوزیشن کی بڑی ریلی کی تیاری! دہلی سے بنگال تک تحریک پھیلانے کی حکمت عملی
چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف ’انڈیا‘ بلاک اپنے احتجاج کو وسیع تحریک میں تبدیل کرنے کی حکمت عملی پر کام کر رہا ہے۔ سڑکوں پر مظاہروں اور سپریم کورٹ میں قانونی لڑائی کے بعد اپوزیشن نومبر میں ایک بڑی ریلی کے ذریعے اس معاملے کو قومی سطح پر اٹھانے کی تیاری کر سکتی ہے۔
Tejashwi Questions EC’s Impartiality: تیجسوی نے الیکشن کمیشن کی غیر جانبداری پر اٹھائے سوال، فیصلوں میں تبدیلی پر مانگا جواب
آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو ایس آئی آر کے معاملے پر مسلسل حکومت اور الیکشن کمیشن کو نشانہ بناتے رہے ہیں۔ وہ گزشتہ پیر کو دہلی میں اپوزیشن کی جانب سے سپریم کورٹ تک نکالے گئے مارچ میں بھی شامل ہوئے تھے۔
Delhi Voter List SIR 2026: دہلی میں ووٹر لسٹ کی اصلاح کا کام تیز، 20 لاکھ ووٹروں کے مسائل حل، خصوصی کیمپوں کا اعلان
ایس آئی آر 2026 کے تحت ووٹر لسٹوں کی اصلاح کا کام تیز، دہلی میں تقریباً 33 لاکھ اندراجات میں سے 20 لاکھ ووٹروں کے مسائل حل، باقی اہل ووٹروں کے لیے 18 اور 25 اکتوبر کو خصوصی کیمپ لگائے جائیں گے۔
CJP Press Conference: سی جے پی کی پریس کانفرنس میں الیکشن کمیشن، مرکزی حکومت اور دہلی پولیس پر اٹھے سوال، حکومت کے خاتمے کا دعویٰ
سی جے پی کے شریک کنوینر اور ترجمان آشوتوش رانکا نے کہا کہ گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران ملک میں ایسے کئی واقعات پیش آئے ہیں، جن کا کسی نے تصور بھی نہیں کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ لڑائی الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف ہے۔
INDIA Alliance Protest: گیانیش کمار کے خلاف اپوزیشن کا احتجاج تیز، پولیس نے جنتر منتر جانے سے روکا، راہل اور پرینکا گاندھی کو پولیس نے حراست میں لیا
SIR تنازع پر چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف اپوزیشن کا احتجاج، جنتر منتر جانے سے روکے جانے پر ارکان پارلیمنٹ سڑک پر بیٹھے، پرینکا گاندھی نے کہا- ’’میں یہاں سے نہیں ہٹوں گی‘‘
Rahul Gandhi Demands another place to Protest: ’’اگر احتجاج سے انہیں دقت ہے تو کوئی دوسری جگہ دے سکتے ہیں‘‘ الیکشن کمیشن کے خلاف مظاہرے کے لیے راہل گاندھی نے مانگی متبادل جگہ
اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے منگل کو کہا کہ اپوزیشن آکاشوانی بھون کے احاطے میں اپنا احتجاج جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر دہلی پولیس کو اس مظاہرے سے ’’دقت‘‘ ہے تو اسے احتجاج کے لیے کوئی متبادل جگہ فراہم کرنی چاہیے۔
Protest in Delhi: راہل گاندھی کا الگ ہی انداز ہے ، اکھلیش حراست میں، الیکشن کمیشن کے دفتر پر اپوزیشن کا زبردست احتجاج
پارلیمنٹ ہاؤس سے الیکشن کمیشن کے دفتر کی جانب بڑھ رہے اپوزیشن کے مارچ کو روکنے کے لیے دہلی پولیس نے سخت بیریکیڈنگ کر رکھی تھی۔ پولیس کے ساتھ تلخ جھڑپ اور دھکم پیل کے بعد سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اور رکن پارلیمنٹ اکھلیش یادو کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ان کے ساتھ ترنمول کانگریس کے راجیہ سبھا رکن ڈیرک او برائن اور ڈائمنڈ ہاربر سے رکن پارلیمنٹ ابھیشیک بنرجی کو بھی حراست میں لے کر پولیس بس میں بٹھا دیا گیا۔
Rahul Gandhi: آکاشوانی بھون میں 2 گھنٹے سے دھرنے پر بیٹھے راہل گاندھی، بولے- ہمیں کیوں روکا؟
انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ نے منگل کو صبح 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس سے الیکشن کمیشن کے دفتر تک مارچ شروع کیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب بڑھنے والے اپوزیشن رہنماؤں کو پولیس نے بیریکیڈنگ کرکے روک دیا۔ اس کے بعد راہل گاندھی بیریکیڈ پر چڑھ گئے اور وہاں ترنگا لہرایا۔اس کے بعد پولیس نے راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی دونوں کو حراست میں لے لیا۔ دونوں کو پولیس کی بس میں بٹھایا گیا،





