Bharat Express DD Free Dish

Election Commission

وجے نے کہا کہ ٹی وی کے کو ان میٹنگز سے باہر رکھنا ایک بڑے ووٹر طبقے کو شفاف نگرانی کے حق سے محروم کر رہا ہے، جس سے انتخابی غیرجانبداری پر عوام کا اعتماد کمزور ہوتا ہے۔ خط چیف الیکشن کمشنر، الیکشن کمشنرز، تمل ناڈو اسٹیٹ الیکشن کمشنر اور چیف الیکٹورل آفیسر کو بھی بھیجا گیا ہے۔

بہار میں دو مرحلوں میں ہونے والے انتخابات میں 8.5 لاکھ سے زیادہ پولنگ سے متعلقہ عملہ  نے شرکت کی،1.4 لاکھ پولنگ ایجنٹس 2,616 امیدواروں کی طرف سے مقرر کیے گئے، 243 جنرل مبصر، 38 پولیس مبصر اور 67 اخراجات کے مبصر انتخابات کے انعقاد اور مشاہدے کے لیے انتخابی مشینری کا حصہ تھے۔

بہار انتخابات کے دوران کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے اتوار کے روز کشن گنج میں عظیم اتحاد کے امیدواروں کی حمایت میں ریلی کی اور وزیر اعظم نریندر مودی اور الیکشن کمیشن پر سخت حملہ کیا۔

بہار اسمبلی الیکشن کے درمیان سمستی پورسے بڑی خبر آئی ہے۔ سرائے رنجن اسمبلی حلقہ کے شیتل پٹی گاؤں کے پاس ہزاروں وی وی پیٹ پرچیاں کوڑے میں پھینکی ملیں۔ آرجے ڈی نے اس کا ویڈیو سوشل میڈیا پرشیئرکرکے الیکشن کمیشن پرسوال اٹھائے ہیں۔ پارٹی نے الزام لگایا کہ جہوریت کے ساتھ کھلواڑ کیا جا رہا ہے۔ یہ حادثہ 6 نومبرکو ہوئی ووٹنگ کے دودن بعد سامنے آئی ہے۔

آر جے ڈی کی ترجمان پرینکا بھارتی نے دعویٰ کیا کہ داناپور کے نصیر گنج گھاٹ پر ووٹروں کو ووٹ ڈالنے سے روکا جا رہا ہے۔ انہوں نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ووٹروں کا الزام ہے کہ پولیس کشتی کو بوتھ تک نہیں جانے دے رہی ہے۔ الیکشن کمیشن کیا اس معاملے کا نوٹس لے کر اپنی غیرجانبداری دکھائے گا؟

راہل گاندھی نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ کانگریس کی جیت کو بی جے پی کی جیت میں بدلنے کا منصوبہ بنایا گیا اور الیکشن کمیشن تب بھی لوگوں کو دھوکہ دے رہا ہے۔ راہل گاندھی نے ووٹ چوری کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ہریانہ میں ووٹ چوری کرکے بی جے پی کی حکومت بنوائی گئی۔ ہریانہ میں ووٹ چوری پکڑی گئی ہے۔

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ہریانہ میں ووٹ چوری کا الزام لگایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہریانہ میں کانگریس کی زبردست جیت کو ہار میں بدلا گیا۔ 25 لاکھ ووٹوں کی چوری کی گئی۔

کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے بدھ کے روز (05 نومبر، 2025) پریس کانفرنس کرکے ہریانہ میں ووٹ چوری کا الزام لگایا۔ انہوں نے ہریانہ الیکشن میں انتخابی بے ضابطگیوں کا دعویٰ کیا اورکہا کہ کانگریس کی جیت کوبی جے پی کی جیت میں بدلنے کا منصوبہ بنایا گیا۔

مرکزی وزیراورجنتا دل یونائیٹیڈ کے لیڈرللن سنگھ کے خلاف الیکشن کے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے کے معاملے میں ایف آئی آردرج کی گئی ہے۔

ایس آئی آر کا عمل 4 نومبر سے شروع ہو کر 4 دسمبر تک جاری رہے گا۔ الیکشن کمیشن 9 دسمبر کو ووٹر لسٹ کا مسودہ جاری کرے گا، اور حتمی ووٹر لسٹ 7 فروری کو شائع کی جائے گی