Bharat Express DD Free Dish

Election Commission

میں مغربی بنگال اسمبلی انتخابات آٹھ مراحل میں ہوئے تھے۔ یہ انتخابات اس لیے طویل تھے کیونکہ ریاست میں 294 نشستیں ہیں اور سکیورٹی، قانون و نظم، اور بڑے ووٹر بیس کو مدنظر رکھتے ہوئے انتخابی کمیشن نے انہیں آٹھ مراحل میں کرایا تھا۔

اتر پردیش میں 2026 میں ہونے والے پنچایتی انتخابات کواگلے سال تک ملتوی کردیا گیا ہے۔ اس سے متعلق جن وجوہات کا حوالہ دیا گیا ہے، وہ بیک ورڈ کمیشن کی تشکیل نہ ہونا اور ریزرویشن عمل نامکمل ہونا ہے۔ اب اس سے امیدواروں کو بڑا جھٹکا لگ سکتا ہے۔

اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ جب ایس آئی آر کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور پوری ووٹر لسٹ کی ریویژن ہو گئی ہے تو پھر فارم 7 لینے کی کیا ضرورت ہے؟ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر ووٹر لسٹ پہلے ہی درست کی جا چکی ہے تو ووٹ کاٹنے کے لیے الگ سے فارم 7 کیوں استعمال کیا جا رہا ہے۔

 ملک کی کئی ریاستوں میں ایس آئی آر سے متعلق پیدا ہوئی متنازعہ صورتحال کے درمیان مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے سپریم کورٹ میں وکیل بن کرمداخلت کرنے کی کوشش کی۔ حالانکہ سپریم کورٹ کی بینچ نے انہیں زبردست جھٹکا دیا۔

ممتا بنرجی نے بدھ کے روز الیکشن کمیشن کو ’واٹس ایپ کمیشن‘ قرار دیا تھا۔ سماج وادی پارٹی کے لیڈر ایس ٹی حسن نے الزام لگایا کہ الیکشن کمیشن ایس آئی آر کے ذریعے ووٹروں کے نام کاٹنے کا کام کر رہا ہے۔

سپریم کورٹ نے چیف الیکشن کمشنر اور دیگر الیکشن کمشنرز کو تاحیات قانونی تحفظ فراہم کرنے والے الیکشن قانون 2023 کو چیلنج کرنے والی عرضی پر مرکز اور تمام ریاستی حکومتوں سے جواب طلب کر لیا ہے۔

شیوسینا یو بی ٹی کے سینئر لیڈر سنجے راوت کے حالیہ بیان نے ممبئی کے سیاسی ماحول کو گرما دیا ہے۔ ایک عوامی پروگرام کے دوران سنجے راوت نے نہ صرف بی جے پی اور شندے گروپ پر شدید تنقید کی بلکہ الیکشن کمیشن اور مرکزی قیادت کے کردار پر بھی سوالات اٹھائے، جس کے بعد سیاسی حلقوں میں شدید ردعمل دیکھنے کو مل رہا ہے۔

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے منگل کے روز خصوصی نظرثانی (ایس آئی آر) کے تحت اتر پردیش کی ووٹر لسٹ کا ڈرافٹ جاری کر دیا ہے۔ ڈرافٹ ووٹر لسٹ کے مطابق ریاست میں اہل ووٹروں کی مجموعی تعداد 12.55 کروڑ سے زائد ہے، تاہم اس عمل کے دوران تقریباً 2.89 کروڑ نام لسٹ سے کاٹے گئے ہیں۔

یہ معاملہ مغربی بنگال میں جاری اسپیشل انٹینسو ریویژن مہم کے دوران سامنے آیا ہے، جس کا مقصد ووٹر لسٹ کو درست اور اپڈیٹ کرنا ہے۔ اس مہم کے تحت عام ووٹروں کے ساتھ ساتھ عوامی زندگی سے وابستہ معروف شخصیات کو بھی نوٹس جاری کیے جا رہے ہیں۔

ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی نے ہفتہ کو الیکشن کمیشن (ای سی آئی) سے براہ راست جواب دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے سخت حملہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ 2021 کےاسمبلی انتخابات میں ٹی ایم سی کی جیت کےبعد سےمرکزی حکومت بنگال کو جان بوجھ کر نشانہ بنا رہی ہے۔