بھارت کے اولمپک چیمپئن سپر اسٹار نیرج چوپڑا نے نئے سال میں اپنے مداحوں کو شاندار اور حیران کن تحفہ دیا ہے۔ جیولین تھرو اسٹار نیرج چوپڑا نے اپنی زندگی کا ایک نیا باب شروع کیا ہے۔ جی ہاں، نیرج چوپڑا شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔ وہ ایک سے دو ہو گئے ہیں۔ ان کی زندگی کی نئی اننگز کا آغاز ہو چکا ہے۔ نیرج کی بیوی کا نام ہمانی ہے۔ نیرج نے اتوار 19 جنوری کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنی شادی کی 3 تصاویر شیئر کرکے اپنے مداحوں کو اس بارے میں جانکاری دی ہے۔
जीवन के नए अध्याय की शुरुआत अपने परिवार के साथ की। 🙏
Grateful for every blessing that brought us to this moment together. Bound by love, happily ever after.
नीरज ♥️ हिमानी pic.twitter.com/OU9RM5w2o8
— Neeraj Chopra (@Neeraj_chopra1) January 19, 2025
نیرج نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شادی کی ایک تصویر شیئر کی جس میں ان کی اہلیہ ہمانی اسٹیج پر بیٹھی تھیں، جس میں خاندان کے چند افراد نظر آئے۔ انہوں نے اپنی والدہ کے ساتھ بھی ایک تصویر بھی پوسٹ کی۔ جیولین اسٹار نے لکھاکہ “اپنے خاندان کے ساتھ زندگی کا ایک نیا باب شروع کر رہا ہوں۔ سب کے آشیرواد نے ہمیں اس لمحے تک پہنچایاہے۔
بتادیں کہ ٹوکیو اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کرنے والے نیرج چوپڑا کی شادی کا سب کو بے صبری سے انتظار تھا۔ کئی مختلف انٹرویوز میں ان سے پوچھا گیا کہ وہ کب شادی کریں گے یا ان کی کوئی گرل فرینڈ ہے یا نہیں، لیکن نیرج نے کبھی اس بارے میں کچھ نہیں بتایا۔ پیرس اولمپکس میں چاندی کا تمغہ جیتنے کے بعد بھی جب ان کے گھر والوں سے شادی کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے بھی کچھ نہیں کہا لیکن اب نیرج اور ان کے اہل خانہ نے بغیر کسی ہنگامے کے خاموشی سے شادی کی خبر دے کر سب کو حیران کر دیاہے۔
بھارت ایکسپریس۔