Bharat Express DD Free Dish

Election Commission Inquiry Against Parvesh Verma: کام آگئی کجریوال کی شکایت، ایکشن میں الیکشن کمیشن،پرویش ورما کے خلاف جانچ کا دیا حکم

مرکزی الیکشن کمیشن نے دہلی کے الیکشن کمشنر سے کہا کہ وہ عام آدمی پارٹی کے وفد کی طرف سے دی گئی ان شکایات پر الیکشن کمیشن کے قواعد کے مطابق مناسب کارروائی کریں اور اس کارروائی کی معلومات مرکزی الیکشن کمیشن کو بھی بھیجیں۔

عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کی طرف سےسینٹرالیکشن کمیشن کو دی گئی شکایت جمعرات (09 جنوری،2025) کو دہلی کے الیکشن کمشنر کو بھیجی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے دہلی کے چیف الیکٹورل آفیسر سےعام آدمی پارٹی کی شکایت کی جانچ کرنے، حقائق کا پتہ لگانے اور ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کے مطابق فوری طور پر مناسب کارروائی کرنے کو کہا ہے۔ کارروائی کی رپورٹ کمیشن کو بھیجی جائے گی۔عام آدمی پارٹی نے نئی دہلی اسمبلی حلقہ سے بی جے پی امیدوار پرویش ورما کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی شکایت کی تھی۔ عام آدمی پارٹی نے نئی دہلی اسمبلی حلقہ کے ووٹر لسٹ  میں تبدیلیوں اور کٹوتیوں کا بھی الزام لگایا تھا۔

مرکزی الیکشن کمیشن نے دہلی الیکشن کمیشن کو بتایا کہ عام آدمی پارٹی کے وفد کی جانب سے ووٹوں کو حذف کرنے اور نئے ووٹوں کو شامل کرنے کی شکایت موصول ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی بی جے پی امیدوار پرویش ورما کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی شکایت موصول ہوئی ہے۔ مرکزی الیکشن کمیشن نے دہلی کے الیکشن کمشنر سے کہا کہ وہ عام آدمی پارٹی کے وفد کی طرف سے دی گئی ان شکایات پر الیکشن کمیشن کے قواعد کے مطابق مناسب کارروائی کریں اور اس کارروائی کی معلومات مرکزی الیکشن کمیشن کو بھی بھیجیں۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read