Bharat Express

Election Commission of India

سپریم کورٹ بدھ کو کانگریس لیڈر جے رام رمیش کی درخواست پر سماعت کرے گی، جس میں 1961 کے انتخابی قوانین میں ترمیم کو چیلنج کیا گیا ہے۔ یہ ترمیم انتخابی مواد جیسے CCTV فوٹیج تک عوام کی رسائی کو محدود کرتی ہے جب تک کہ یہ الیکشن کمیشن کے ذریعہ واضح طور پر درج نہ ہو۔

الیکشن کمیشن نے نئی دہلی سے بی جے پی امیدوار پرویش ورما کے خلاف کارروائی کرنے کو کہا ہے۔ الیکشن کمیشن نے دہلی پولیس سے پرویش ورما کے خلاف کارروائی کرنے کو کہا ہے۔

عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے کہا کہ اودھ اوجھا کا ووٹ دہلی منتقل کیا جائے گا۔ ان کا ووٹ گریٹر نوئیڈا سے پٹپڑ گنج منتقل کیا جائے گا۔ اس کا مطلب ہے کہ اب ان کی امیدواری میں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔

دہلی میں اس سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تیاریاں زوروں پر ہیں۔ ابھی الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہیں ہوا۔ لیکن ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق انتخابات کی تاریخ کا اعلان کل یعنی 7 جنوری کو ہو سکتا ہے۔

عام آدمی پارٹی کے وفد نے الیکشن کمیشن سے ملاقات کی اور اپنا اعتراض ظاہر کیا کہ ووٹر لسٹ سے  ووٹروں کے نام بڑے پیمانے پر ہٹائے جا رہے ہیں اور یہ بی جے پی کے اکسانے پر ہو رہا ہے۔

الیکشن کمیشن نے مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات میں ووٹوں کی تعداد اور ووٹنگ فیصد سے متعلق کانگریس کی طرف سے اٹھائے گئے سوالات کا جواب دیا ہے۔

20 نومبر کو اتر پردیش کی کٹہری، کرہل، میرا پور، غازی آباد، ماجھوان، کھیر، پھول پور، کنڈرکی اور سیسماؤ سیٹوں پر ضمنی انتخابات کے لیے ووٹنگ ہوئی تھی۔

یوپی ضمنی الیکشن کی ووٹنگ کے درمیان سماجوادی پارٹی کے الزامات کے درمیان الیکشن کمیشن نے بڑی کارروائی کی ہے۔

ممبئی کے وسئی ورارمیں بہوجن وکاس اگھاڑی نے ونود تاؤڑے پر پیسے تقسیم کرنے کا الزام لگایا تھا۔ اب الیکشن کمیشن کی شکایت پر ان کے خلاف ایف آئی آردرج کی گئی ہے۔

الیکشن میں استعمال ہونے والی رقم پرلگام لگانے کی سمت میں الیکشن کمیشن نے بڑی کارروائی کی ہے۔ جاری اعدادوشمارکے مطابق، اس بار الیکشن میں شراب، ڈرگس اورنقدی کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے۔ حالیہ الیکشن میں 1000 کروڑ روپئے سے زیادہ کی رقم ضبط کی گئی ہے۔