Bihar Assembly Elections 2025: اکتوبرمیں کیا جائے گا بہاراسمبلی الیکشن 2025 کا اعلان، دو یا تین مرحلوں میں ہوگی ووٹنگ، جانئے پوری تفصیل
ذرائع کے مطابق، جانکاری سامنے آئی ہے کہ 15 سے 20 نومبرکے درمیان ووٹوں کی گنتی ممکن ہے۔ پورا انتخابی عمل 22 نومبرکی ڈیڈ لائن سے پہلے پوری کرلی جائے گی۔
’اب ہائیڈروجن بم آنے والا ہے، مودی جی ملک کو چہرہ نہیں دکھا پائیں گے‘، پٹنہ میں راہل گاندھی کا ووٹ چوری پر نئے انکشاف کا اعلان
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے’’ووٹرادھیکاریاترا‘‘ کی اختتامی ریلی میں بڑا انکشاف کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم نے مہادیوپورہ میں’ووٹ چوری‘ کی حقیقت کوبے نقاب کیا تو ہم نے ایٹم بم گرایا، لیکن اب ہائیڈروجن بم آنے والا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہائیڈروجن بم کے بعد مودی جی اس ملک کو منہ نہیں دکھا سکیں گے۔
Supreme Court On Bihar SIR: بہارایس آئی آر پراپوزیشن کو بڑا جھٹکا، اعتراض اور دعوے درج کرانے کے لئے نہیں بڑھائی جائے گی تاریخ… سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ
سپریم کورٹ نے آرجے ڈی اوراے آئی ایم آئی ایم کی درخواستوں پر سماعت کی، جس میں بہارایس آئی آرمیں دعوے اوراعتراضات داخل کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع کی گئی۔ عدالت نے مہلت میں توسیع نہیں کی تاہم الیکشن کمیشن کوشفافیت برقراررکھنے اور سیاسی پارٹیوں سے تعاون کرنے کی ہدایت کی۔ تاہم کمیشن نے عدالت کوبتایا ہے کہ یکم ستمبرکے بعد بھی دعوے اوراعتراضات دائرکئے جاسکتے ہیں۔
Supreme Court on Bihar SIR: ’بہار ایس آئی آر میں آدھارکارڈ یا 11 دیگردستاویزقابل قبول ہیں‘، الیکشن کمیشن کو سپریم کورٹ نے دی بڑی ہدایت
بہارمیں الیکشن کمیشن کے ذریعہ چل رہی ووٹرلسٹ خصوصی نظرثانی مہم یعنی ایس آئی آرسے متعلق سپریم کورٹ میں آج سماعت ہوئی ہے۔ اس دوران عدالت عظمیٰ نے اپنے حکم میں کہا کہ الیکشن کیشن نے ہمارے مشوروں پرعمل کیا ہے۔ اس کی طرف سے حلف نامہ بھی دیا گیا ہے۔
Akhilesh Yadav attacks Election Commission: اکھلیش یادو کا الیکشن کمیشن پر حملہ، دکھائی حلف نامے کی کاپی ، کہا- 18 ہزار لوگوں کو نہیں ڈالنے دیا گیا ووٹ
اکھلیش یادو نے کہا کہ اتر پردیش میں ضمنی انتخابات کے دوران ووٹوں کی ’ڈکیتی‘ ہوئی اور پولیس نے اس میں مدد کی۔ ہمارے پاس اس کے لیے حلف نامے ہیں۔ الیکشن کمیشن کو 18 ہزار حلف نامے دیے ہیں۔ اگر الیکشن کمیشن ایک پر بھی کارروائی کرتا ہے تو ایک بھی ووٹ نہیں چھوٹے گا۔
Opposition PC On Election Commission: سی سی ٹی وی دینا پرائیویسی کی خلاف ورزی کیسے؟ الیکشن کمیشن کے جواب پر اپوزیشن نے اٹھائے سوال
بہارمیں ایس آئی آر اور ووٹ چوری کے معاملے پراپوزیشن جماعتوں نے ایک بارپھرالیکشن کمیشن کونشانہ بنایا ہے۔ اجتماعی پریس کانفرنس میں اپوزیشن پارٹیوں کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کوان کے سوالات کا جواب دینا چاہئے تھا، لیکن وہ پارٹیوں سے سوالات پوچھ رہے ہیں۔
Akhilesh Yadav on Election Commission: اکھلیش یادونے الیکشن کمیشن کوبتایا جھوٹا، موبائل میں دکھائے’ثبوت‘، کہا- پرنٹ کراکرلاؤں گا
سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے الیکشن کمیشن کے ذریعہ حلف نامہ کا دعویٰ مسترد کئے جانے کے بعد اب موبائل میں رسید دکھائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ اتنا ہے کہ ایک توذات کی بنیاد پربی ایل اومت لگائیے۔
Congress raised questions on EC’s press conference: ’’جمہوریت کی بنیاد ہے آزادی اور ہم لوگ ووٹ کے حق کے تحفظ کے لیے لڑیں گے…‘‘، الیکشن کمیشن کی پریس کانفرنس پر کانگریس نے اٹھائے سوال
آر جے ڈی ایم پی سدھاکر سنگھ نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور الیکشن کمیشن پر سخت حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ساسارام کی تاریخی سرزمین سے شروع کی گئی یہ مہم عوام کے غصے کی عکاسی کرتی ہے جو بی جے پی کی جانب سے جمہوریت کو کمزور کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کے غلط استعمال کے خلاف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ساسارام سے اٹھی یہ آواز دہلی تک پہنچے گی اور الیکشن کمیشن کو عوام کے ساتھ انصاف کرنا ہوگا۔
’چوری چوری، چپکے چپکے اب اورنہیں‘…’ووٹ چوری‘ معاملے پر راہل گاندھی نے حکومت کو پھرگھیرا
'ووٹ چوری' مہم سے متعلق کانگریس نے ایک اورویڈیو سوشل میڈیا پر شیئرکیا ہے۔ اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کیسے لوگوں کے ووٹوں کی چوری ہو رہی ہے۔ راہل گاندھی نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ اب اورانہیں عوام بیدار ہوگئی ہے۔
Supreme Court on Bihar SIR: سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو دیا بڑا حکم، ایس آئی آر کے تحت ہٹائے گئے 65 لاکھ لوگوں کی فہرست عوامی کرنا کا حکم
سپریم کورٹ نے بہارووٹرلسٹ پرنظرثانی (ایس آئی آر) کی سماعت کی۔ ڈرافٹ لسٹ سے 65 لاکھ لوگوں کے نام نکال دیئے گئے ہیں۔ ہٹائے گئے لوگوں کے ناموں کے حوالے سے سپریم کورٹ نے کہا کہ ہٹائے گئے 65 لاکھ لوگوں کا ڈیٹا پبلک کیوں نہیں کیا گیا۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ اسے پبلک کریں۔ اس پرالیکشن کمیشن نے کہا کہ ٹھیک ہے اگرآپ کا حکم ہے تو ہم کریں گے۔





