Bharat Express

Election Commission of India

لوک سبھا الیکشن 2024: مہاراشٹر میں این سی پی میں دو تقسیم کے بعد اب این سی پی شرد چندر پوار کے دھڑے کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ ایس بی آئی کے چیئرمین کو 21 مارچ کی شام 5 بجے تک ایک حلف نامہ داخل کرنا ہوگا۔ جس میں یہ دکھایا جائے کہ بینک نے انتخابی بانڈز کی تمام تفصیلات کا انکشاف کیا ہے۔

اتوار (17 مارچ) کو اپنی بھارت جوڑو نیائے یاترا کی اختتامی تقریب میں بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ ہندو مذہب میں ایک لفظ ’’شکتی‘‘ ہے اور ہم اس طاقت کے خلاف لڑ رہے ہیں۔

لوک سبھا الیکشن سے پہلے الیکشن کمیشن یہ یقینی بنانے میں مصروف ہے کہ ووٹنگ منصفانہ طریقے سے ہو۔ ساتھ ہی کسی بھی ریاست میں تشدد نہ ہونے پائے۔

سپریم کورٹ کے حکم پرالیکشن کمیشن نے حال ہی میں اپنی ویب سائٹ پرالیکٹورل بانڈ کی تفصیل اپلوڈ کردی۔ حالانکہ اس میں بانڈ نمبر نہیں ہے۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ اس بار لوک سبھا انتخابات سات مرحلوں میں ہوں گے۔ پہلے مرحلے کی ووٹنگ 19 اپریل کو ہوگی۔ دوسرے مرحلے کی ووٹنگ 26 اپریل کو ہوگی۔ تیسرے مرحلے کی ووٹنگ 7 مئی کو ہوگی۔

لوک سبھا انتخابات کے شیڈول کے اعلان کے دوران پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کمار نے کہا کہ الیکشن کمیشن ملک بھر میں 10.5 لاکھ پولنگ اسٹیشن قائم کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق عوام کو اپنے نمائندے کو جاننے کا پورا حق ہے۔ اس وجہ سے اگر کوئی ایسا شخص الیکشن لڑتا ہے جس کے خلاف فوجداری مقدمات درج ہیں تو اسے اپنے خلاف الزامات کے بارے میں مکمل معلومات دینی ہوتی ہیں۔

چیف الیکشن کمشنرراجیوکمارنے پریس کانفرنس میں کہا کہ داغی امیدواروں کو اپنے بارے میں اخباروں میں بتانا ہوگا۔ الیکشن میں تشدد کے لئے کوئی جگہ نہیں ہونی چاہئے۔ منصفانہ اور تشدد سے پاک الیکشن کرانے کے لئے الیکشن کمیشن پابند عہد ہے۔

الیکشن کمشنر ارون گوئل کے استعفیٰ کے بعد معاملہ گرم ہو گیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمشنروں کی تقرری سے متعلق مرکز کے نئے قانون کو چیلنج کرنے کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے۔ دراصل دو نئے الیکشن کمشنرز کی تقرری 15 مارچ تک ممکن ہے۔