Bharat Express

Lok Sabha Election schedule: جموں و کشمیر میں کب ہوں گے اسمبلی انتخا بات؟ الیکشن کمیشن دیا جواب

الیکشن کمیشن نے کہا کہ اس بار لوک سبھا انتخابات سات مرحلوں میں ہوں گے۔ پہلے مرحلے کی ووٹنگ 19 اپریل کو ہوگی۔ دوسرے مرحلے کی ووٹنگ 26 اپریل کو ہوگی۔ تیسرے مرحلے کی ووٹنگ 7 مئی کو ہوگی۔

الیشکن کمیشن نے 16 مارچ کو لوک سبھا انتخابات 2024سے متعلق تواریخ کا اعلان کیا ہے ۔ الیکشن کمیشن راجیو کمار نے انتخاب سے متعلق تواریخ کا اعلان کیا ۔اس دوران انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن لوک سبھا انتخابات کے فوراً بعد مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر میں بھی اسمبلی انتخابات کرانے کے لئے پر عزم ہے ۔

چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے کہا کہ ہم ہندوستانی جمہوریت کے سب سے بڑے جشن کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ ہمارا وعدہ ہے کہ ہم  لوک سبھا انتخابات اس طرح کرائیں گے کہ ہندوستان کوعالمی سطح  پرانتخاب کے انعقاد سے متعلق معاملہ میں نمایاں مقام حاصل ہو۔  ہم ملک کو حقیقی معنوں میں ایک تہوار، جمہوری ماحول دینے کے لیے پرعزم ہیں۔

جموں و کشمیر میں لوک سبھا کے لیے ووٹنگ

الیکشن کمیشن نے کہا کہ لوک سبھا کی میعاد 16 جون کو ختم ہو رہی ہے۔ ایسے میں اس سے پہلے نئی لوک سبھا کی تشکیل ہونی ہے۔ اس کے ساتھ ہی آندھرا پردیش، سکم، اروناچل پردیش اور اڈیشہ کی اسمبلیوں کی میعاد بھی رواں برس جون میں مختلف تواریخ پر ختم ہو رہی ہے اور جموں و کشمیر میں بھی اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔ اس وقت جموں و کشمیر میں لوک سبھا انتخابات کے لیے ووٹنگ ہونی ہے۔ یہاں لوک سبھا کی پانچ سیٹوں کے لیے 5 مرحلوں میں ووٹنگ ہوگی۔

لوک سبھا انتخابات سات مرحلوں میں ہوں گے۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ اس بار لوک سبھا انتخابات سات مرحلوں میں ہوں گے۔ پہلے مرحلے کی ووٹنگ 19 اپریل کو ہوگی۔ دوسرے مرحلے کی ووٹنگ 26 اپریل کو ہوگی۔ تیسرے مرحلے کی ووٹنگ 7 مئی کو ہوگی۔ چوتھے مرحلے کی ووٹنگ 13 مئی کو ہوگی۔ پانچویں مرحلے کی ووٹنگ 20 مئی کو ہوگی۔ چھٹے مرحلے کی ووٹنگ 25 مئی کو ہوگی اور ساتویں مرحلے کی ووٹنگ یکم جون کو ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی۔

بی جے پی اپنی گرفت مضبوط کرنا چاہتی ہے۔

2019 میں یہاں بی جے پی، پی ڈی پی، کانگریس اور نیشنل کانفرنس نے اپنے اپنے طورپر انتخابی مقابلہ آرائی کی تھی، نیشنل کانفرنس نے کشمیر میں تین جبکہ بی جے پی نے جموں میں دو سیٹیوں پر جیت درج کی تھی ۔ رواں برس کانگریس اور نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر میں ایک ساتھ الیکشن لڑ سکتی ہیں۔ پی ڈی پی بھی تنہا الیکشن میں اپنی طاقت دکھانے کے لیے تیار ہے۔

بھارت ایکسپریس۔