Bharat Express

Election Commission of India

الیکشن کمیشن نے الیکشن عمل کو منصفانہ بنائے رکھنے کے لئے اعلیٰ لیڈران کو نوٹس جاری کیا، کئی کے خلاف ایف آئی آر درج کیں اور اعلیٰ افسران کا تبادلہ کیا۔

اس سے قبل دن میں چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے جے رام رمیش کے الزامات پر سختی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ افواہیں پھیلانا اور سب پر شک کرنا درست نہیں ہے۔

لوک سبھا الیکشن کے لئے 4 جون کو ہونے والی ووٹوں کی گنتی سے ایک دن پہلے الیکشن کمیشن پریس کانفرنس کررہا ہے۔ ملک کی انتخابی تاریخ میں یہ شاید پہلی بارہوگا کہ الیکشن کمیشن نے الیکشن کے ختم ہونے پرایک پریس کانفرنس بلائی ہے۔

الیکشن کمیشن کے اہلکار نے کہا کہ الیکشن کمیشن میڈیا کو رپورٹ نہ کرنے سے متعلق نہیں کہہ سکتا۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ "اگر وزیر اعظم کل اپنے مقررہ ہاؤس میں دھیان  کریں اور میڈیا اس کی کوریج کرے تو کیا یہ خلاف ورزی ہے؟

الیکشن کمیشن نے این جی او کے مطالبے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس سے انتخابی ماحول خراب ہوگا اور عام انتخابات کے درمیان انتخابی مشینری میں افراتفری پھیلے گی۔

مہاراشٹر قانون سازکونسل کی 4 نشستوں کے انتخابی شیڈول کا ازسرنواعلان کیا گیا ہے۔ یہ الیکشن دو اساتذہ اوردو گریجویٹ حلقوں کے لئے ہو رہا ہے۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ دونوں بڑی جماعتوں کو ہندوستانی ووٹر کے معیاری انتخابی تجربے کی میراث کو کمزور کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

نوڈل افسر راجیو کمار کھجوریا نے پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی سے الیکشن کمیشن اور نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس کی گائیڈلائنز کا حوالہ دیتے ہوئے 24 گھنٹے کے اندر جواب دینے کو کہا ہے۔

الیکشن کمیشن نے بی آرایس چیف اور تلنگانہ کے سابق وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کو 48 گھنٹے کے لئے انتخابی تشہیر کرنے سے روک دیا ہے۔

گجرات کانگریس میں گھمسان مچا ہوا ہے، سورت لوک سبھا سیٹ سے کانگریس کے امیدوار رہے نیلیش کنبھانی کو پارٹی نے جمعہ کے روز 6 سال کے لئے معطل کردیا ہے۔ پارٹی کا الزام ہے کہ نیلیش نے بی جے پی کا ساتھ دیا۔ انہوں نے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کرنے میں پوری طرح سے لاپرواہی کی ہے۔