Bharat Express

Maharashtra MLC Election Date: لوک سبھا الیکشن کے بعد مہاراشٹر کی 4 ایم ایل سی سیٹوں پر ہوگی ووٹنگ، تاریخ کا ہوگا اعلان

مہاراشٹر قانون سازکونسل کی 4 نشستوں کے انتخابی شیڈول کا ازسرنواعلان کیا گیا ہے۔ یہ الیکشن دو اساتذہ اوردو گریجویٹ حلقوں کے لئے ہو رہا ہے۔

الیکشن کمیشن نے بڑھا دیا سسپنس! نتائج سے پہلے کرے گا پریس کانفرنس

Maharashtra MLC Election Date Announced: مہاراشٹرمیں لوک سبھا الیکشن کی سرگرمی ختم ہونے کے بعد قانون سازکونسل کا بگل بج گیا ہے۔ الیکشن کیشن نے ریاست کی 4 ایم ایل سی سیٹوں پرالیکشن کا اعلان کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے اعلان کئے گئے شیڈول کے مطابق، قانون سازکونسل کے لئے 26 جون کوووٹنگ ہوگی۔ قانون سازکونسل کی 4 سیٹوں کے لئے الیکشن پروگرام کی ازسرنواعلان کیا گیا ہے۔ یہ الیکشن دواساتذہ اوردوگریجویٹ سیٹوں کے لئے ہورہا ہے۔

مہاراشٹرمیں قانون سازکونسل کا اعلان

مہاراشٹرمیں قانون سازکونسل کا یہ الیکشن ممبئی اور کونکن گریجویٹ انتخابی حلقوں، ناسک اورممبئی اساتذہ حلقوں میں ہوں گے۔ پہلے ان الیکشن کے لئے 10 جون کی تاریخ کا اعلان کیا گیا تھا۔ حالانکہ اب قانون سازکونسل کی تاریخ بدل دی گئی ہے۔ نئے شیڈول کے مطابق گریجویٹس اوراساتذہ کے حلقوں کے لئے ووٹنگ 26 جون کو ہوگی۔

 بھارت ایکسپریس۔

Also Read