Bharat Express

Election Commission of India

الیکشن کمیشن نے ہریانہ میں اسمبلی الیکشن کی تاریخوں میں تبدیلی کی ہے۔ پہلے ریاست میں یکم اکتوبرکو ووٹنگ ہونی تھی، لیکن اب الیکشن کمیشن نے ووٹنگ کے لئے 5 اکتوبرکی تاریخ متعین کی ہے۔

جموں و کشمیر کی تمام 90 اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹنگ تین مرحلوں میں 18 ستمبر، 25 ستمبر اور یکم اکتوبر کو ہوگی اور ووٹوں کی گنتی 4 اکتوبر کو ہوگی۔

جموں و کشمیر میں تین مرحلوں میں اسمبلی انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔ اس کے ذریعے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ انتخابات 18 ستمبر سے شروع ہوں گے۔ نتائج کا اعلان 4 اکتوبر کو کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے آج سہ پہر تین بجے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں چار ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا۔

سماج وادی پارٹی لیڈر ایس ٹی حسن نے کہا، "بی جے پی کے دور میں جمہوریت کو کچل دیا گیا ہے، اس کو ذہن میں رکھتے ہوئے لوگوں نے اس بار انڈیا اتحاد کو جتانے کا کام کیا ہے۔"

2019 کے لوک سبھا انتخابات میں، ڈی ایم کے زیرقیادت سیکولر پروگریسو الائنس (ایس پی اے) نے 39 لوک سبھا سیٹوں میں سے 38 پر کامیابی حاصل کی تھی۔ تمل ناڈو میں لوک سبھا کی 39 سیٹوں کے لیے 950 امیدوار میدان میں ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ اپوزیشن نے ویڈیو گرافی، امیدواروں کے ایجنٹس کی موجودگی، پوسٹل بیلٹ وغیرہ کے مسائل الیکشن کمیشن کے سامنے رکھے تھے۔

الیکشن کمیشن نے الیکشن عمل کو منصفانہ بنائے رکھنے کے لئے اعلیٰ لیڈران کو نوٹس جاری کیا، کئی کے خلاف ایف آئی آر درج کیں اور اعلیٰ افسران کا تبادلہ کیا۔

اس سے قبل دن میں چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے جے رام رمیش کے الزامات پر سختی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ افواہیں پھیلانا اور سب پر شک کرنا درست نہیں ہے۔

لوک سبھا الیکشن کے لئے 4 جون کو ہونے والی ووٹوں کی گنتی سے ایک دن پہلے الیکشن کمیشن پریس کانفرنس کررہا ہے۔ ملک کی انتخابی تاریخ میں یہ شاید پہلی بارہوگا کہ الیکشن کمیشن نے الیکشن کے ختم ہونے پرایک پریس کانفرنس بلائی ہے۔