الیکشن کمیشن نے مہاراشٹرا انتخابات سے متعلق کانگریس کے اعتراضات کا دیا جواب، 3 دسمبر کو طلب کی میٹنگ
الیکشن کمیشن نے ہریانہ میں ووٹنگ کی تاریخ آگے بڑھا دی ہے۔ ریاست میں اب 5 اکتوبرکو ووٹنگ ہوگی جبکہ نتائج 8 اکتوبرکو آئیں گے۔ پہلے ریاست میں یکم اکتوبرکوسامنے آنے والے تھے۔ لیکن اب ہریانہ اورجموں وکشمیردونوں ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی 8 اکتوبرکوکی جائے گی اورنتائج اسی دن سامنے آئیں گے۔ دراصل، الیکشن کمیشن کی تاریخ سے پہلے اور بعد میں چھٹیوں کی وجہ سے ووٹنگ فیصد کم ہونے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے بی جے پی نے الیکشن کمیشن کو خط بھی لکھا تھا۔
الیکشن کمیشن کی طرف سے تاریخوں میں تبدیلی سے متعلق بیان جاری کیا گیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ ہریانہ میں آئندہ تہوارکے پیش نظریہ فیصلہ لیا گیا ہے۔ دراصل، بشنوئی طبقے کے ووٹنگ کے اختیارات اور روایات دونوں کا احترام کرنے کے لئے فیصلہ لیا گیا، جو اپنے گروجمبیشورکی یاد میں صدیوں سے آسوج اماوسیا اتسو مناتے آرہے ہیں۔
واضح رہے کہ ہریانہ اسمبلی کی 90 سیٹوں کے لئے ایک ہی مرحلے میں ووٹنگ ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے پہلے ہریانہ کے لئے یکم اکتوبر کو ووٹنگ کرانے کا اعلان کیا تھا۔ وہیں نتائج 4 اکتوبر کو آنے تھے۔ اس کے ساتھ ہی جموں وکشمیر میں بھی الیکشن کی تاریخوں کا اعلان ہوا تھا۔ یہاں بھی نتائج 4 اکتوبر کو ہی آنے تھے، لیکن اب الیکشن کمیشن نے تاریخوں میں تبدیلی کی ہے۔