Bharat Express

Jammu and Kashmir Assembly Elections

عرضی گزار رویندر کمار شرما کی طرف سے سینئر وکیل ابھیشیک منو سنگھوی پیش ہوئے۔ جسٹس سنجیو کھنہ کی سربراہی والی بنچ نے کہا کہ سپریم کورٹ براہ راست سماعت نہیں کرے گا۔ پہلے اسے ہائی کورٹ میں سنا جائے۔

بی جے پی کو امید ہے کہ وہ پچھلی بار کی طرح جموں خطہ میں کلین سویپ کرے گی۔ گزشتہ انتخابات میں بی جے پی کو 25 سیٹیں ملی تھیں۔ اس بار ان کا اپنا اندازہ ہے کہ ان کی تعداد بڑھ کر 28-35 ہو سکتی ہے۔

بارہمولہ سے آزاد رکن پارلیمنٹ انجینئر رشید کی عبوری ضمانت کی مدت میں توسیع کر دی گئی ہے۔ اب اسے 12 اکتوبر تک بڑھا دیا گیا ہے۔

مہاجرین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ برسوں سے اس لمحے کا انتظار کر رہے تھے۔ جب انہیں جمہوری عمل میں حصہ لینے کا موقع ملا تو ان کی خوشی کی کوئی انتہا نہ رہی۔ پناہ گزینوں کے لیڈر رام گاندھی نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ اس ملک میں رہ کر اپنے حقوق کے لیے جدوجہد کی ہے، اور آج پہلی بار ہمیں ووٹ دینے کا موقع ملا ہے۔

سب سے کم بارہمولہ میں ہوئی ووٹنگ ہوئی ہے، جہاں پانچ بجے تک 55.73 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی ہے۔ دیگر اضلاع میں بھی ووٹنگ کچھ حدتک بہتر دکھائی دے رہی ہے۔

پولنگ بوتھ کے باہر لوگوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ پاکستان کی سرحد کے قریب نشستوں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ تیسرے مرحلے کے لیے جموں ڈویژن کے چار اضلاع جموں، سانبہ، ادھم پور اور کٹھوعہ اور کشمیر کے تین اضلاع بانڈی پورہ، بارہمولہ اور کپواڑہ ضلع کی 16 نشستوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔

کانگریس صدر کھڑ گے جموں و کشمیر کے جسروٹا میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔ اس دوران ان کی طبعیت خراب ہوگئی۔ جلسہ عام میں تقریر کرتے ہوئے انہیں بے چینی محسوس ہوئی اور انہیں چکر آنے لگے۔

پرینکا گاندھی نے جموں وکشمیر اسمبلی الیکشن میں انتخابی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو آج روزگار نہیں مل رہا ہے۔ جو بھرتیاں نکل رہی ہیں، ان کا پیپرلیک ہو جا رہا ہے۔ باہر کی کمپنیوں کو یہاں بلاکر آپ کا حق لوٹا جا رہا ہے۔ نوجوانوں کو اگنی ویرجیسی اسکیم دی جارہی ہے۔

کولگام کے جنوب میں کشمیر کے دیوسر علاقے میں انکاؤنٹر شروع ہوا ہے۔ خفیہ اطلاع پر کی گئی ایک کارروائی میں مشترکہ فورسز نے ادیگام گاؤں کو گھیرے میں لے لیا۔ گھر گھر تلاشی کی کارروائی کے دوران دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی۔

جن نشستوں پر انتخابات ہوں گے ان میں کنگن (ایس ٹی)، گندیربل، حضرت بل، خانیار، حبّاکدل، لال چوک، چنا پورہ، جدیبل، عیدگاہ، سنٹرل شالٹینگ، بڈگام، بیرواہ، خان صاحب، چرارِ شریف، چڈورہ اور گلاب گڑھ (ایس ٹی) شامل ہیں۔